ممبئی (این این آئی) بالی وڈ اداکارہ ایشوریا رائے کی فلم ’’سربجیت‘‘ کا پاکستان میں ریلیز ہونے کا امکان نہیں ہے۔فلم کی کہانی سربجیت سنگھ کی زندگی پر مبنی ہے، جو پاکستان میں دہشت گردی کے واقعات میں ملوث تھا۔یاد رہے کہ اس سے قبل اداکار رندیپ ہودا کا کہنا تھا کہ فلم میں پاکستان پر تنقید نہیں کی گئی،اس میں قیدیوں پر ہونے والے مظالم کو دکھایا گیا ہے۔واضح رہے کہ سربجیت سنگھ بھارتی فوجی تھا جو لاہور کی کوٹ لکھپت جیل میں مئی 2013 میں قیدیوں کی جانب سے حملے میں ہلاک ہوگیا تھا۔