کابل(آئی این پی )افغان عسکریت پسند گروپ طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے کیسینئر لیڈر ملا عبدالمنان نیازی نے امن مذاکرات میں شرکت کیلئے رضامندی ظاہر کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ افغان حکومت کے ساتھ اِس شرط پر امن مذاکرات کیلئے تیار ہیں اگر وہ اسلامی شریعت کے نفاذ اور غیر ملکی فوجوں کی مکمل واپسی کے تیار ہو جاتی ہے۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق طالبان سے علیحدگی اختیار کرنے والے دھڑے کے سینئر لیڈر ملا عبدالمنان نیازی نے مشرقی افغانستان میں تقریبا 200ساتھیوں کے گروپ کو بتایا کہ اگر افغان حکومت اسلامی شریعت کے نفاذ اور غیر ملکی فوجوں کی مکمل واپسی کے تیار ہو جاتی ہے تو وہ امن مذاکرت میں شامل ہونے کیلئے تیار ہیں۔ملا نیازی نے یہ بھی واضح کیا کہ انہیں کابل حکومت پر کوئی اعتبار نہیں لیکن وہ بغیر کسی پیشگی شرط کے امن مذاکرات کے لیے راضی ہیں۔ طالبان سے گزشتہ موسمِ گرما میں علیحدگی اختیار کرنے والے گروپ کے سربراہ ملا محمد رسول کے نائب ملا عبدالمنان نیازی ہیں۔ طالبان میں تقسیم ملا اختر منصور کی امارت سنبھالنے پر ہوئی تھی۔ ملا منصور گزشتہ ہفتے ایک امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے۔