منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ترک صدر کو اہم کامیابی حاصل،بڑا اعلان کردیا

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انقرہ(آئی این پی)ترکی کی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی کے چیئر مین بن علی یلدرم کی زیر قیادت قائم کی جانے والی 65 ویں حکومت نے اعتماد کا ووٹ حاصل کر لیا ۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترکی کی قومی اسمبلی کی جنرل کمیٹی میں کروائی جانے والی رائے شماری میں 138 منفی ووٹوں کے مقابل 315 مثبت ووٹوں کے ساتھ نئی حکومت کو اعتماد کا ووٹ دیا گیا۔اعتماد کا ووٹ حاصل کرنے کے بعد بن علی یلدرم نے اپنے خطاب میں کہا کہ نئی حکومت انسانی حقوق ، آزادیوں اور جمہوریت کو مضبوط بنائے گی۔انہوں نے کہا کہ ہم ملت کے باہمی اتحاد و اخوت کے لئے کام کریں گے۔دریں اثناء ترک صدر رجب طیب اردگان نے کہا ہے کہ دہشت گرد تنظیم پی کے کے جتنا بھی زور لگائے وہ اپنے عزائم میں کامیاب نہیں ہو سکے گی ، ملک سے دہشت گردی کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق ترک صدر نے دیارباقر کے دورے کے دوران بیان دیتے ہوئے کہا کہ پی کے کے نے 12 مئی کو دورملو کے علاقے میں 15 ٹن آتش گیر مادے سے لدے ہوئے ٹرک کیساتھ تانشیک گاؤ ں پر حملہ کر کے 16 افراد کو شہید اور 23 کو زخمی کر دیا ہے ۔ انھوں نے وزیر اعظم بن علی یلدرم کے ہمراہ شہدا کے لواحقین سے ملاقات کی اور کہا کہ ہم شہیدوں کے خاندانوں کے ساتھ ہیں ۔آپ یقین رکھیں کہ ہم ملک سے دہشت گری کا خاتمہ کر کے دم لیں گے۔ ترکی کی کامیابیوں سے حسد کرنے والے بیرونی بد نیت عناصر ان افراد کو اپنا آلہ کار بنا رہے ہیں ۔ صدر اردگان کی اہلیہ آمینے اردگان اور وزیر اعظم کی اہلیہ سمعیہ یلدرم نے بھی شہیدوں کے اہل خانہ سے ملاقات اور تعزیت کی۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…