جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

چین اور بنگلہ دیشی افواج نے بڑا فیصلہ کرلیا،بھارت میں ہلچل

datetime 29  مئی‬‮  2016 |

ڈھاکہ(آئی این پی)چین اور بنگلہ دیش نے اتوار کو یہاں دونوں ممالک کی فوجوں کے درمیان تعاون اور تبادلے کو مزید فروغ دینے کا عزم کیا ۔یہ عزم چین کے وزیردفاع چنگ وانگ چوان کی بنگلہ کی بری فوج کے سربراہ جنرل ابو بلال محمد شفیع الحق، بحریہ کے سربراہ ایڈمرل محمد نظام الدین احمد اور فضائیہ کے سربراہ ایئر چیف مارشل ابواسرار کے ساتھ ملاقاتوں کے بعد کیا گیا ۔بنگلہ دیش کے دورے پر آئے ہوئے چین کے وزیردفاع نے کہا کہ 1975میں دونوں ممالک کے سفارتی تعلقات قائم کرنے کے بعد دونوں ممالک کے درمیان سیاسیات، معیشت وتجارت اور ثقافت میں تعاون میں زبردست کامیاں حاصل کی گئی ہیں ۔ دونوں ممالک کے رہنماؤں کی طرف سے کاشت کئے گئے اور پروان چڑھائے گئے ۔ فوجی مراسم نے تمام شعبوں میں تعلقات کو مستحکم کرنے کے تعاون کے ساتھ اچھی رفتار برقرار رکھی ہے۔ چینی فوج چین کے صدر ژی جن پنگ اور بنگلہ دیش کی وزیراعظم شیخ حسینہ کے درمیان طے پانے والے اہم اتفاق رائے پر خلوص دل کے ساتھ عمل کرنے ،دفاعی تبادلوں اور باہمی حمایت کو فروغ دینے ،آلات کی ٹیکنالوجی میں تعاون اور تربیت کو فروغ دینے ،دونوں ممالک کے نوجوان فوجی افسران کے درمیان تبادلوں کو فروغ دینے اور دوطرفہ تعلقات کے جامع فروغ کو آگے بڑھانے کے لئے بنگلہ دیش کی فوج کے ساتھ مل کر کام کرنے پر تیار ہے ۔ چین کو قابل اعتماداہم ساتھی قرار دیتے ہوئے بنگلہ دیشی فوج کے رہنماؤں نے کہاکہ دونوں ممالک کے درمیان اعلیٰ سطح کا سیاسی باہمی اعتماد قائم ہوا ہے اور مفید اقتصادی و تجارتی تعاون کیا ہے ۔ بنگلہ دیش کی طرف سے چین کی طرف سے پیش کی جانے والی طویل المیعاد مدد کو سراہا گیا اور اپنے اہم قومی مفادات کے تحفظ میں چین کی ٹھوس حمایت کا اظہار کیا گیا۔بنگلہ دیشی فوجی مختلف سطحوں پر دوروں کے تبادلوں کو مستحکم بنانے اور فوجی افراد کی تربیت ،قیام امن ،فوجی میڈیکل کیئر اور فوجی سازوسامان کے شعبوں میں تعاون کو فروغ دینے کے لئے چین کے ساتھ مشترکہ کوششیں کرنے پر تیار ہے تا کہ ان کے فوجی تعلقات کو مزید فروغ دیا جا سکے ۔ چینی وزیر بنگلہ دیش کے دورے پر ہفتہ کو یہاں پہنچے ۔ملاقاتوں سے قبل چانگ نے ڈھاکہ میں نامعلوم کے قبر پر پھولوں کی چادر چڑھائی۔ بھارتی نجی ٹی وی چینل کے مطابق بھارت چین اور بنگلہ دیش کے درمیان ہونے والے معاہدوں پر کڑی نظر رکھے ہوئے ہے اور اس سلسلے میں تمام اہم اقدامات اٹھائے جائیں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…