ایڈیلیڈ ہندوستانی ٹیم کے کپتان مہندرا سنگھ دھونی پاکستان کے خلاف میچ سے قبل بڑی مشکل میں پھنس گئے ہیں اور انہیں اپنی ٹیم کا باؤلنگ اٹیک ترتیب دینے کا چیلنج درپیش ہے۔ اورلڈ کپ میں باؤلنگ کمبی نیشن کے حوالے سے سوال پر دھونی کوئی تسلی بخش جواب نہیں دے سکے اور انہوں نے کہا کہ ہم ابھی انتظار کر رہے ہیں اور وکٹ دیکھ کر فیصلہ کریں گے۔ دھونی الیون نے افغانستان کے خلاف میچ میں 153 رنز سے کامیابی حاصل کی لیکن وہ کمزور افغان بیٹنگ کو آل آؤٹ نہ کر سکے۔ دھونی نے کہا کہ میں چاہتا ہوں کہ رویندرا جدیجا اور روی چندرہ ایشون اپنے 10 10 اوورز کا کوٹہ مکمل کریں لیکن میں پانچ باؤلرز استعمال کرنا چاہتا ہوں اور مجھے سریش رائنا کی ضرورت ہے۔ اس موقع پر انہوں نے اپنی ٹیم کی حوصلہ افزائی کرتے ہوئے کہا کہ ورلڈ شروع ہونے سے قبل باؤلرز اور بلے بازوں نے اچھی کارکردگی کا مظاہرہ کیا۔ دھونی نے اپنی موجودہ فارم کے حوالے سے بھی پریشانی کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ میں نیٹ پریکٹس میں ٹھیک ٹھاک بیٹنگ کر لیتا ہوں لیکن گراؤنڈ میں کارکردگی نہیں دکھا پا رہا، لیکن کریز پر کچھ وقت گزارنے سے مجھے کافی مدد ملے گی۔ اس موقع پر دھونی نے اجنکیا راہانے کی تعریف کرتے ہوئے کہا کہ وہ ہمارے لیے بہت اہم ہے، اگر ہم ہندوستانی کرکٹ کی تاریخ کا جائزہ لیں تو پنچ نمبر کا بلے باز بہت اہم ہوتا ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ذورین نظامانی غلط نہیں کہہ رہا
-
تعلیمی اداروں میں موسم سرماکی چھٹیوں میں اضافے کا اعلان
-
خوشخبری!نئے سال میں CG 125 اورسی ڈی 70 جدید خصوصیات کے ساتھ پیش،قیمتیں بھی سامنے آگئیں
-
موسم سرما کی شدت میں اضافے پر تعلیمی اداروں کے اوقات کار تبدیل، نوٹی فکیشن جاری
-
سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ
-
برمنگھم میں آسمان گلابی ہوگیا، لوگ خوفزدہ، وجہ سامنے آگئی
-
اسلام آباد، یونیورسٹی طالبہ کو شادی کا جھانسہ دیکر کلاس فیلو کی زیادتی
-
پولیس افسر کے ہاتھوں بیوی کا قتل، عینی شاہد بیٹی کے تہلکہ خیز انکشافات
-
ٹرمپ نے چین اور روس کو بڑی’’پیشکش‘‘ کر دی
-
لاہور ؛ نجی یونیورسٹی میں طالبہ کے اقدام خودکشی کے کیس میں اہم پیش رفت
-
پنجاب حکومت کابیرون ملک نوکری کے خواہشمند نوجوانوں کے لئے بڑااعلان
-
وفاقی آئینی عدالت کا 15 سال سے کم سروس والے نجی ملازمین کو بھی ای او بی آئی پنشن ادا کرنے کا حکم
-
دفاتر کے چکر لگانے کی جھنجھٹ ختم،نادرا نے زبردست سہولت متعارف کرادی
-
صدر مملکت آصف علی زرداری کی بھانجی اور فریال تالپور کی بیٹی کل رشتہ ازدواج میں منسلک ہو نگی















































