نیویارک (این این آئی)لانگ وار جرنل نامی ایک ادارہ نے تاز ہ ترین تجزیہ میں تصدیق کی ہے کہ افغانستان میں اس وقت جنگ کے چود ہ سال بعد نصف سے زیادہ ملک پر براہ راست طالبان کی حکومت ہے اور وہ کھلے عام معاملات چلا رہے ہیں۔نیویارک ٹائمز کی رپورٹ کے مطابق اضلاع کے صدر مقامات پر حکومت کی نمائندگی ہے مگر اردگرد حکومت کہیں بھی موجود نہیں ہے، طالبان اب ایک جنگجو گروپ کی طرح نہیں بلکہ حکومت کی طرح کام کر رہے ہیں، ان کے ذمہ داران اپنے سرکاری فیصلے صادر کرتے ہیں اور ان پر عمل درآمد کروایا جاتا ہے،جبکہ باقی چوتھا ملک پر ان کے قبضے کی جنگ جاری ہے اور اس میں وقت کے ساتھ ساتھ وسعت آتی جارہی ہے اور طالبان کی جب سے حکومت کے طور پر کام کرنے کا سلسلہ 2013سے جاری ہے جس سے عوام بھی مطمئن دیکھائی دیتے ہیں۔