واشنگٹن (این این آئی)امریکی محکمہ خارجہ کے ترجمان مارک ٹونر نے کہاہے کہ جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے گروپ میں پاکستان کی شمولیت کا فیصلہ اتفاق رائے سے کیا جائے گا۔میڈیا کو بریفنگ کے دور ان ایک سوال کے جواب میں انھوں نے کہا کہ پاکستان نے جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے گروپ میں شمولیت کی خواہش کا اظہار کیا ہے اور کوئی بھی ملک اس گروپ میں شامل ہونے کی درخواست دے سکتا ہے۔ اس گروپ میں ممبر شپ اتفاق رائے سے دی جاتی ہے۔یاد رہے کہ پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے حال ہی میں کہا تھاکہ اس نے جوہری تجارت کرنے والے ممالک کے گروپ میں شمولیت کے لیے باضابطہ درخواست دے دی ہے۔ایک اور سوال کے جواب میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ این ایس جی میں شمولیت کا تعلق ہتھیاروں کی دوڑ یا ایٹمی ہتھیاروں سے نہیں ہے ۔