منگل‬‮ ، 06 مئی‬‮‬‮ 2025 

ایران اور افغانستان کے بعد امریکہ نے سعودی عرب پر بھی بجلی گرا دی

datetime 29  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیو یارک(آن لائن) امریکا نے سعودی عرب کی سربراہی میں اتحادی ممالک کی جانب سے یمن کے شہری علاقوں میں بمباری پر کلسٹر بموں کی فراہمی روک دی ہے۔امریکی جریدے میں شائع ہونے والی رپورٹ کے مطابق وائٹ ہاؤس نے خاموشی سے اپنے اتحادی سعودی عرب کو کلسٹر بم کی فراہمی منسوخ کر دی ہے، کلسٹر بم کی فراہمی کو اِن اطلاعات کے موصول ہونے کے بعد روکا گیا کہ یمن میں حوثی باغیوں سے نبردآزما سعودی عرب کی قیادت والا اتحاد شہری علاقوں میں یہ متنازع آتشیں مواد استعمال کر رہا ہے۔ امریکا کی جانب سے کلسٹر بموں کی فراہمی کی منسوخی سے قبل انسانی حقوق کی تنظیم ’ہیومن رائٹس واچ‘ نے بھی اپنی رپورٹ میں یمن کے شہری علاقوں پر کلسٹر بم گرائے جانے کا دعویٰ کیا تھا۔رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا تھا کہ 2015 کے دوران سعودی عرب کی قیادت میں اتحادی افواج نے یمن کے شمال مغربی علاقے حجہ میں کلسٹر بموں سے کم از کم 7 حملے کیے، جن میں درجنوں عام شہری ہلاک اور زخمی ہوئے تھے۔ واضح رہے کہ کلسٹر بموں کی تباہ کاری کو دیکھتے ہوئے2008 میں 100 سے زائد ممالک اس پر پابندی کے سمجھوتے پر دستخط کرچکے ہیں لیکن امریکہ، چین اور روس سمیت کلسٹر بم بنانے والے زیادہ تر ملکوں نے اس پر دستخط نہیں کئے۔



کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…