جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

انٹرنیشنل میڈیاپرگینگ ریپ کی دوایسی خبریں کہ پڑھ کر انسان کو یقین نہیں ہوتا کہ انسانیت اتنی بھی گر سکتی ہے

datetime 28  مئی‬‮  2016 |

اسلام آباد(نیوزڈیسک)انٹرنیشنل میڈیاپرگینگ ریپ کی دوایسی خبریں کہ پڑھ کر انسان کو یقین نہیں ہوتا کہ انسانیت اتنی بھی گر سکتی ہے، تفصیلات کے مطابق برازیل میں 30سے زائد مردوں کے 16سالہ لڑکی کیساتھ گینگ ریپ کا افسوسناک واقعہ رونما ہوا ہے جب کہ فلوریڈا کے سکول میں پچیس لڑکوں کے ساتھ پندرہ سالہ طالبہ کے سیکس کے واقعے نے پورے امریکہ کو چونکا کر رکھ دیا ہے، ان دونوں واقعات کا اس وقت عالمی میڈیا پر چرچا ہے جس میں پہلا واقعہ لاطینی امریکہ کے ملک برازیل میں پیش آیا۔مقامی پولیس کے مطابق انہیں ان 30 سے زائد مردوں کی تلاش ہے جنہوں نے ملکر ایک 16سالہ لڑکی کو گینگ ریپ کا نشانہ بنایا ہے۔اس واقعے کے بعد ملک بھر میں تشویش کی لہر دوڑ گئی ہے۔ادھر برازیل کے قائم مقام صدر مائیکل ٹمر نے واقعے کی تحقیقات کا حکم دیدیا ہے۔لڑکی کی حالت تشویشناک ہے اور مقامی ہسپتال میں زیر علاج ہے۔21ویں صدی میں ایسے واقعات کا رونما ہونا انسانیت کے ماتھے پر بدنما داغ ہیں۔برازیل میں پولیس ریو ڈی جنیرو ‎
میں ایک نوجوان لڑکی کا مبینہ طور پرگینگ ریپ کرنے اور بعد میں اس کی ویڈیو سوشل میڈیا پر جاری کرنے والے 30 مشتبہ افراد کو تلاش کر رہی ہے۔اطلاعت کے مطابق یہ لڑکی سنیچر کو اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں تاہم بعد میں جب ان کو ہوش آیا تو انھیں بہت سے افراد نے گھیرا ہوا تھا۔ریپ کے اس واقعے کے بعد گرفتاری کے ورانٹ جاری کیے گئے جن میں لڑکی کے بوائے فرینڈ کا نام بھی شامل ہے۔اس حملے کے بعد ایک آن لائن مہم کا آغاز ہوا جسے ’کلچر آف ریپ ان برازیل‘ کا نام دیا گیا ہے۔ریپ کے اس واقعے کے حوالے سے متضاد باتیں سامنے آ رہی ہیں لیکن اطلاعات کے مطابق یہ نوجوان لڑکی مغربی ریو کی ایک غریب آبادی میں اپنے بوائے فرینڈ کے گھر گئی تھیں جہاں ان پر یہ حملہ ہوا۔اطلاعات کے مطابق پولیس کو دیے اپنے بیان میں انھوں نے بتایا کہ جب اتوار کے روز ان کی آنکھ کھلی تو وہ برہنہ اور زخمی تھیں۔ وہاں سے پھر وہ اپنے گھر آگئیں۔چند دن بعد انھیں معلوم ہوا کے مبینہ طور پر ریپ کرنے‎
والوں نے اس حملے کی تصاویر ٹوئیٹر پر شائع کر دی ہیں۔ایک 40 سکینڈ کی ویڈیو بھی جاری کی گئی جسے بڑے پیمانے پر شیئر کیا گیا اور اس پر خواتین مخالف تبصرے بھی کیے گئے۔ تاہم بعد میں اس اکاؤنٹ کو بند کر دیا گیا۔اس حملے کے خلاف کروڑوں لوگ س ڑکوں پر نکل آئے اور انہوں نے آئندہ دنوں میں احتجاج کی کال بھی دے رکھی ہے۔دوسری جانب فلوریڈا میں ایک ہائی سکول کی لڑکی کو مبینہ طورپر کیمپس میں لڑکیوں کے ایک باتھ روم میں تقریباً پچیس لڑکوں کے ساتھ جنسی تعلق قائم کرنے پر پکڑا گیا ہے ،پولیس رپورٹ کے مطابق پچیس لڑکوں کو سکول کے باتھ روم میں آتے جاتے دیکھاگیا لڑکی نے مبینہ طورپرلڑکوں کی ایک بڑی تعداد کے ساتھ جنسی تعلقات قائم کئے ،اس واقعے کی فلم بندی بھی کی گئی ہے پورے امریکہ میں برازیل اورفلوریڈا میں ہونے والے واقعات پر غم و غصہ کی لہر دوڑ گئی ہے اور ان واقعات کی بھرپور پولیس نے واقعہ کے فوری بعد لڑکی سمیت پچیس لڑکوں کو بھی گرفتار کرلیا ہے۔‎تحقیقات کامطالبہ کیاجارہاہے‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…