کیلیفورنیا (این این آئی)کیلی فورنیا میں ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں تصادم کے دوران اٹھارہ افراد زخمی اور دو افراد کو پولیس کی جانب سے حراست میں لے لیا گیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق کیلی فورنیا کے علاقے سینڈیاگو میں منعقدہ امریکی صدارتی امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں مخالفین بھی پہنچے ٗ نعرے بازی کے باعث شروع ہونے والے تصادم میں زخمی ہوکراٹھارہ افرادہسپتال پہنچ گئے ٗپولیس نے ریلی سے دو افراد کو گرفتار کرلیا۔کیلی فورنیا کے پولیس چیف کی جانب سے احکامات جاری ہونے کے بعد اہلکاروں نے مظاہرین کو علاقہ خالی کرنے کی ہدایت جاری کردیں ہیں، جبکہ کسی بھی نا خوشگوار واقعہ سے نمٹنے کیلئے کمانڈوز اور پولیس کی اضافی نفری بھی طلب کرلی گئی ہے۔