استنبول (آن لائن)اپریل کے مہینے میں ترکی جانے والے غیر ملکی سیاحوں کی تعداد میں تیس فیصد کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔ وزارتِ سیاحت کی طرف سے جاری کردہ تازہ ترین اعداد و شمار کے مطابق اس سال اپریل کے مہینے میں تقریباً 1.75 ملین غیر ملکی ترکی گئے۔ یہ تعداد گزشتہ سال اپریل کے مقابلے میں تقریباً تیس فیصد کم ہے۔ گزشتہ سترہ برسوں میں کسی ایک مہینے میں دیکھی جانے والی یہ سب سے زیادہ کمی ہے۔ بتایا گیا ہے کہ سیاح دہشت گردانہ حملوں کی ایک لہر اور روس کے ساتھ تنازعات کے بعد سکیورٹی خدشات کے سبب ترکی کا رخ نہیں کر رہے۔ ترکی روسی سیاحوں کی پسندیدہ منزل رہا ہے تاہم روس سے ترکی جانے والوں کی تعداد میں تقریباً اَسّی فیصد کمی دیکھنے میں آئی ہے۔ ان حالات میں ترکی کی معیشت میں کلیدی اہمیت کا حامل سیاحتی شعبہ ایک سنگین بحران سے دوچار ہوتا نظر آ رہا ہے
ترکی آنے والے سیاحوں کی تعداد میں حیران کن کمی ، وجہ انتہائی تشویشناک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
ایزی پیسہ کا بڑا سرپرائز،صارفین کے لیے ناقابل یقین سہولت
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی















































