اسلام آباد (این این آئی)پاکستان کے فاسٹ باؤلر وہاب ریاض نے کہا ہے کہ انگلینڈ اپنی ہوم کنڈیشنز میں بہت سخت حریف ہے اور ان سے مقابلے کیلئے ہمیں اپنا بہترین کھیل پیش کرنا ہو گا ٗہمیں انگلینڈ کی کنڈیشنز کے لحاظ سے خود کو ڈھاکنا ہو گا اور انگلینڈ کے بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرتے ہوئے ان کی کمزوریوں سے فائدہ اٹھانا ہو گا۔فاسٹ باؤلر نے ایک انٹرویو میں کہا کہ ہماری باؤلنگ لائن اپ بہت اچھی ہے جس میں ورائٹی موجود ہے اور اس میں انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کرنے کی صلاحیت موجود ہے لیکن ہمارے باؤلرز کیلئے سب سے اہم چیز انگلینڈ کی صورتحال میں جلد از جلد خود ڈھالنا ہے۔وہاب ریاض نے کہا کہ ہمارے لیے بہت ضروری ہے کہ ہم وہاں کی کنڈیشنز اور وکٹوں کا خود کو عادی بنا لیں اور مجھے یقین ہے کہ پاکستانی باؤلرز انگلش بلے بازوں کو مشکلات سے دوچار کریں گے۔15 ٹیسٹ، 69 ایک روزہ اور 20 ٹی ٹوئنٹی میں پاکستان کی نمائندگی کا اعزاز رکھنے والے فاسٹ باؤلرز نے سینئر بلے بازوں مصباح الحق اور یونس خان کی خدمات کو سراہتے ہوئے کہا کہ دونوں بلے باز کئی سالوں سے پاکستان کرکت کیلئے خدمات انجام دیتے ہوئے مکمل ذمے داری کے ساتھ کھیل رہے ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ اس کے ساتھ ساتھ اظہر علی ٗ اسد شفیق اور سرفراز بھی مستقل کارکردگی دکھا رہے ہیں اور اپنے شاندار کھیل کی بدولت مصباح اور یونس کی بھرپور معاونت کر رہے ہیں اس موقع پر انہوں نے دورہ انگلینڈ کیلئے بلے بازوں کے کردار کو بھی انتہائی اہم قرار دیتے ہوئے کہا کہ انگلینڈ کے خلاف سیریز سے قبل ہمارے بلے بازوں کی تیاری بھی بہت اہم ہے، ہمارے بلے بازوں میں اس حد تک اسکور کرنے کی قابلیت موجود ہے جس کا باؤلرز دفاع کر سکیں تاہم اب دیکھنا ہے کہ وہاں کس طرح کی وکٹیں تیار کی جاتی ہیں۔نئے کوچ مکی آرتھر کے بارے میں سوال پر وہاب نے کہا کہ نئے کوچ کے ساتھ کام کرنا ہمیشہ دلچسپ ہوتا ہے کیونکہ یہ سب مختلف طریقوں، سوچ اور نت نئے آئیڈیا کے تحت کام کرتے ہیں۔انہوں نے کہا کہ مکی آرتھر اس سے قبل پاکستان سپر لیگ کی ٹیم کراچی کنگز کی کوچنگ بھی کر چکے ہیں اور مجھے یقین ہے کہ ہمارے کھلاڑیوں سے بہترین کام لیتے ہوئے ایک کامیاب کوچ ثابت ہوں گے۔
انگلینڈ کو ہرانے کیلئے کیا کرنا ہوگا ؟ اہم کھلاڑی نے تجویز پیش کر دی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
ویل ڈن شہباز شریف
-
آسٹریلیا کے بونڈی بیچ پر حملہ کرنے والے حملہ آوروں کی شناخت ہوگئی
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کے ہاتھوں بیوی اور بیٹی کے قتل کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
نئے سال کی آمد ! تنخواہ دار طبقے کو بڑا ریلیف مل گیا
-
پانچ سو روپے ماہانہ کمانے والے کپل شرما اب کتنی دولت کے مالک ہیں؟، جان کر دنگ رہ جائیں گے
-
پاکستان میں سونے کی قیمتوں میں بڑا اضافہ
-
باجوہ نے کہا رانا بہت موٹے ہوگئے ہو، جیل میں تھے تو بہت سمارٹ تھے، فیض رانا کو پھر سمارٹ بناؤ: رانا...
-
سڈنی دہشتگردی: بھارت و اسرائیل کی پاکستان کو پھنسانے کی کوشش ناکام، حملہ آور افغان شہری نکلے
-
فیض حمید نے 2 قیمتی گاڑیاں ثاقب نثار اور ان کے بیٹے کو دیں
-
محبوبہ کا سر کاٹ کر ملزم شادی کی تیاریوں میں مشغول ہو گیا
-
پاکستان سے جنگ کے دوران گرائے گئے بھارتی رافیل طیاروں کے نمبر سامنے آگئے
-
ڈی ایس پی عثمان حیدر کی بیوی ور بیٹی کی گمشدگی کا معمہ حل،ملزم نے خود قتل کرنے کا اعتراف کرلیا
-
وفاقی حکومت نے ملازمین کی موجیں لگادیں،ایڈوانس پنشن جاری کر دی
-
سونے کی فی تو لہ قیمت میں حیرا ن کن کمی















































