بچوں کی پہلی فلم چلی تو ایسی چلی کہ۔۔۔۔تمام ریکارڈز ٹوٹ گئے
28
مئی 2016
نیو یارک (این این آئی) بچوں میں مقبول کارٹون اور کہانی جنگل بک پر بننے والی ہالی ووڈ فلم نے انڈیا میں بزنس کا ریکارڈ قائم کردیا ہے۔ڈزنی سٹوڈیوز کی یہ فلم جس میں امریکی نژاد انڈین بچے نیل سیٹھی نے موگلی کا مرکزی کردار ادا کیا نے بالی ووڈ فلموں کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔ہالی ووڈ کی یہ فلم 2016 میں انڈیا میں سب سے زیادہ بزنس کرنیوالی فلم رہی ہے اور اس کے سامنے شاہ رخ خان کی فین کا جادو بھی نہیں چل سکا۔فلم کو ریلیز ہوئے 50 دن ہوچکے ہیں تاہم اب بھی یہ اچھا بزنس کررہی ہے اور 200 کروڑ کا سنگ میل عبور کرنے کے قریب ہے۔س فلم نے بالی ووڈ کی نگری میں اب تک 180 کروڑ انڈین روپوں سے زیادہ کا بزنس کیا ہے اور اسے سب سے زیادہ بزنس کرنے والی ہولی وڈ فلم کا اعزاز بھی حاصل ہوچکا ہے۔اس سے پہلے فاسٹ اینڈ فیوریس 7 نے 102 کروڑ روپے کما کر یہ اعزاز حاصل کیا تھا تاہم جنگل بک آگے نکل چکی ہے۔
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں