پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

صدارت کے خاتمے کے بعد اوباما مسجد کے قریب

datetime 28  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(آئی این پی)امریکی صدر باراک اوباما اپنی مدت صدارت ختم ہونے کے بعد آئندہ برس جنوری میں وہائٹ ہاؤ س سے منتقل ہو کر جس مکان میں سکونت اختیار کریں گے وہ مغربی دنیا کی ایک سب سے بڑی مسجد اور اسلامی مرکز سے زیادہ دور نہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق امریکا میں نئے صدر کا انتخاب رواں سال 8 نومبر کو ہوگا۔اوباما، ان کی اہلیہ اور دونوں بیٹیاں جس گھر میں قیام کریں گے اس کا ماہانہ کرایہ 22 ہزار ڈالر ہے۔ 1928 میں تعمیر ہونے والا یہ مکان اس کے حالیہ مالک جو لاک ہارٹ نے 2014 میں 52 لاکھ 95 ہزار ڈالر میں خریدا تھا۔ لاک ہارٹ سابق صدر بل کلنٹن کے دور میں وہائٹ ہاس کے پریس سکریٹری تھے۔ امریکی دارالحکومت کے علاقے کالوراما میں 8200 مربع فٹ رقبے پر واقع یہ مکان 8 بیڈروم اور 9 بیت الخلا پر مشتمل ہے۔یہ پرتعیش گھر اسی علاقے میں واقع “مرکز اسلامی واشنگٹن” اور اس کی بڑی مسجد سے صرف 325 میٹر کے فاصلے پر ہے اور یہ فاصلہ “4 منٹوں میں طے کیا جاسکتا ہے۔ امریکی نیوز ویب سائٹ دی ڈیلی کالر کے مطابق یہ گھرسویڈیش فرینڈز سکول سے بھی گاڑی کے ذریعے 10 منٹ کی مسافت پر جہاں اوباما کی چھوٹی بیٹی ساشا زیرتعلیم ہے۔ جہاں تک امریکی صدر کی بڑی بیٹی مالیا کا تعلق ہے تو وہ فارغ التحصیل ہوچکی ہے اور آئندہ برس ہارورڈ یونی ورسٹی میں داخلے لینے کی منصوبہ بندی کر رہی ہے۔اسلامی مرکز کے ساتھ ساتھ اوباما کو واشنگٹن کے علاقے کیلوراما میں سلطنت عمان کے سفارت خانے کا پڑوس بھی ملے گا۔ مالک مکان جو لاک ہارٹ اور ان کی اہلیہ خود اس گھر میں رہائش پذیر تھے تاہم ملازمت کی وجہ سے وہ دونوں نیویارک منتقل ہوگئے۔ مکان کے خالی ہوجانے پر اوباما کو اسے کرائے پر لینے کی تجویز دی گئی جو انہوں نے زیادہ سوچ بچار کے بغیر قبول کرلی اور گزشتہ ہفتے انہوں نے اس مکان کے معاہدے پر دستخط بھی کردیے۔جہاں تک “مرکز اسلامی واشنگٹن” کا تعلق ہے تو یہ ایک مسجد اور ایک ثقافتی مرکز پر مشتمل ہے۔ 1957 میں جب اس کا افتتاح ہوا تو یہ کرہ ارض کے نصف مغربی حصے میں مسلمانوں کی سب سے بڑی عبادت گاہ تھی۔ یہاں 600 کے قریب نمازی جمعہ کی نماز ادا کرتے ہیں۔ اس کی عمارت کو اطالوی ماہر ماریو روسے نے ڈیزائن کیا تھا۔ اس کے افتتاح کے موقع پر سابق امریکی صدر ڈیوائٹ ڈی آئزن ہاور بھی موجود تھے۔ مسجد کے مینار سے بلند ہونے والی اذان کی پکار اس پورے علاقے میں سنائی دیتی ہے جس میں یہ مسجد واقع ہے۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…