ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

احمد شہزاد اور عمراکمل کو بلاکر کیا کہا؟،انضما م الحق کھل کر بول پڑے،وہ کام کردکھایا جو آج تک کوئی نہ کرسکا

datetime 27  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ( این این آئی) پاکستان کرکٹ بورڈ کی سلیکشن کمیٹی کے چیئرمین انضمام الحق نے واضح کیا ہے کہ میں بااختیار چیف سلیکٹر ہوں،کپتانوں کی ہاں میں ہاں ملانے والا نہیں لیکن مجھے یہ بات اچھی طرح معلوم ہے کہ کپتان نے میدان میں ٹیم کو لڑانا ہے لہٰذا وہ جو کھلاڑی چاہتے ہیں انہیں وہ فراہم کیے جائیں،احمد شہزاد اور عمراکمل ڈسپلن ٹھیک کرلیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو میرے لیے انہیں ٹیم میں منتخب کرنا آسان نہ ہوگا۔برطانوی نشریاتی ادارے کو انٹرویو دیتے ہوئے انہوں نے کہا کہ جب میں کپتان تھا تو اس وقت میں بھی اپنی پسند کے کھلاڑیوں کے لیے سلیکٹرز سے کہتا تھا ان کے لیے فائٹ کرتا تھا۔ جو حق میں نے اپنی کپتانی میں استعمال کیا اس سے اب کسی کپتان کو کیوں محروم رکھوں۔انضمام الحق یہ ماننے کے لیے تیار نہیں کہ فواد عالم کو نظرانداز کردیا گیا ہے۔میں دو نئے بیٹسمین آصف ذاکر اور اکبر الرحمن کو کیمپ میں لایا ہوں یہ دونوں بھی ڈومیسٹک کرکٹ میں بڑا سکور کرتے آئے ہیں لیکن اس سے پہلے انہیں کسی نے موقع نہیں دیا تھا ۔ میں کیمپ میں ان کی بیٹنگ دیکھنا چاہتا ہوں کہ ان میں کتنی صلاحیت ہے۔ فواد عالم سلیکٹرز کے لیے نئے نہیں ہیں لہٰذا یہ کہنا کہ انہیں نظرانداز کردیا گیا ہے درست نہیں ہے۔ جب بھی ضرورت پڑی ہم فواد عالم کو لاسکتے ہیں۔انہیں مایوس نہیں ہونا چاہیے۔انضمام الحق سے پوچھا گیا کہ کیا وجہ ہے کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر فٹنس کیمپ میں شریک نہ ہوئے لیکن تربیتی کیمپ کے لیے کیسے فٹ ہوگئے؟ تو ان کا جواب تھا کہ دونوں کی فٹنس اتنی خراب نہیں تھی کہ وہ تربیتی کیمپ سے بھی باہر رہتے۔ڈاکٹرز نے مجھے بتایا کہ یاسر شاہ اور ذوالفقار بابر کی فٹنس اتنی زیادہ پریشان کن نہیں ہے کہ وہ کیمپ میں نہ آسکیں لیکن میں مستقبل میں اس بات کو یقینی بنانا چاہتا ہوں کہ فٹنس کا ایک مقررہ معیار پورا سال برقرار رہے اور اس سلسلے میں کوچ مکی آرتھر سے بھی بات کروں گا اور کوئی بھی کرکٹر جو اس معیار پر پورا نہیں اترے گا اس کے سلیکشن پر غور نہیں ہوگا۔انضمام الحق سے سوال تھا کہ احمد شہزاد اور عمراکمل کو ڈراپ کرنے کا فیصلہ بدلنے پر آپ پر دباؤ تو نہیں آیا؟جب بھی آپ کوئی ایسا فیصلہ کرتے ہیں جو پہلے نہیں ہوپا رہا ہوتا تو اس کا دبا آتا ہے کیونکہ لوگوں کے لیے وہ نئی چیز ہوتی ہے۔میرا صرف ایک سوال ہے کہ کیا ٹیم میں ڈسپلن نہیں ہونا چاہیے؟ اگر ہونا چاہیے تو پھر میرے فیصلے کو سراہا جانا چاہیے۔انضمام الحق نے کہا کہ مجھ سے پہلے کسی نے بھی کبھی کسی کھلاڑی کو ڈراپ کرنے کی ذمہ داری قبول نہیں کی تھی لیکن میں نے احمد شہزاد اور عمراکمل کو بلا کر ڈسپلن کے بارے میں یہ واضح کردیا کہ وہ اسے ٹھیک کرلیں اگر ایسا نہیں کریں گے تو میرے لیے انہیں ٹیم میں منتخب کرنا آسان نہ ہوگا۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…