کراچی (این این آئی) ایمریٹس ایئر لائن ماہ رمضان میں سفر کرنیوالے مسافروں کیلئے اپنی افظار کی سہولت دوبارہ پیش کر رہا ہے۔ خصوصی ڈبوں کو ایک بار پھر ڈیزائن کیا گیا ہے اور یہ مخصوص پروازوں کی تمام کیبن کلاسز پر دستیاب ہوں گے بشمول ان پروازوں کے جو خلیجی ریاست میں آنا اور جانا کر رہی ہوں گی ۔ جدہ اور مدینہ کی جانب سفر کرنے والے عمرہ زائرین کو بھی یہ سہولت دستیاب ہوگی۔افطار کے ڈبے روزہ داروں کو غذائیت سے بھر پور کھانوں سے روزہ افظار کرنے کی سہولت فراہم کریں گے۔ یہ سہولت 20 سالوں سے ایمریٹس کی پروازوں کا خاصا رہی ہے اور یہ پورے ماہ رمضان کے دوران دستیاب رہے گی۔ ڈبوں کو ایک دیدہ زیب شکل دی گئی ہے اور ان کو عرب خطے کی مناسبت سے ڈیزان کیا گیا ہے۔ افطار کی سہولت شاندار سفری سہولیات فراہم کرنے کے ہمارے عزم کا حصہ ہے کیونکہ ہم چاہتے ہیں کہ اس مقدس مہینے میں روزہ داروں کو سفر کے دوران آرام اور سہولیات فراہم کریں اور ان کو عالمی معیار کے وہ طعام پیش کریں جن کیلئے ایئر لائن شہرت رکھتی ہے۔اس سال کے رمضان کے ڈبوں کا مینو ایمر یٹس ایئر لائن کے شیفس نے خاص طور پر تیار کیا ہے۔ اس مینو میں مشرق وسطیٰ کا ذائقہ ہے اور ماہ رمضان کے وسط میں اس میں تبدیلی کی جائے گی۔افطار کے ڈبوں میں موجود کھانوں میں حمس کے ساتھ زاتار چکن، spinach fatayer ، حلومی چیز اور کھیرے کا سینڈوچ شامل ہوگا ۔روایتی میٹھے جیسے کہ ممول اور کھجور اور دہی بھی کھانے کا حصہ ہوں گے۔دوران پرواز سحر اور افظار کے درست اوقات کا تعین کرنے کیلئے ایمریٹس ایک خاص آلے کا استعمال کریگا ۔ یہ آلہ طیار ے کی بلندی ، longitudeاور latitudeکی بنیاد پر رمضان کے درست اوقات فراہم کرتا ہے اور دوران پرواز درست اوقات کی فراہمی کو یقینی بناتا ہے۔ غروب آفتاب کے وقت جہاز کا کپتان مسافروں کو افطار کے اوقات کے بارے میں بتائے گا۔یہ آلہ ایمریٹس کے اوقات کار کے کتابچہ کو تقویت دینے کیلئے تیار کیا گیا ہے ۔ یہ کتابچہ تمام پروازوں پر دستیاب ہے۔ ایک ناشتہ کا ڈبہ کسٹمرز کو بورڈنگ کیٹ پر بھی فراہم کیا جائے گا تاکہ وہ جہاز میں جانے سے پہلے یا جہاز میں سوار ہونے کے دوران افظار کر لیں۔ اس ڈبے میں پیسٹریاں اور عرب کی خصوصی مٹھاس بکالوا ہوگا اور یہ ان پروازوں پر دیا جائے گا جو افطار کے وقت کے قریب دبئی کے بین الاوقامی ایئرپورٹ کے ٹرمینل 3سے روانہ ہوں گی۔ڈبوں کی دونوں اقسام میں رمضان کی سوغات، کھجور موجود ہونگے ۔اس مقدس مہینے کو دوران تمام پروازوں پر بشمول دن کے اوقات کی عمرہ پروازوں میں گرم کے بجائے ٹھنڈے کھانے پیش کئے جائینگے۔