پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

طالبان کے نئے امیر کو امریکہ نے بڑی پیشکش کر دی

datetime 26  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن (این این آئی)امریکہ نے افغان طالبان کے نئے رہنما مولو ی ہیبت اللہ اخونزادہ کو قیام امن کے مذاکرات کی میز پر آنے کی پیشکش کرتے ہوئے کہا کہ وہ مسائل کے حل کیلئے مل کر کام کریں ٗملا ہیبت اللہ اخونزادہ کا نام امریکہ کی دہشتگرد افراد کی فہرست میں شامل نہیں۔امریکی دفترخارجہ میں ہفتہ وار بریفنگ کے دوران ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ طالبان کے نئے رہنما کے پاس مذاکرات کا موقع موجود ہے اور امریکہ کو اْمید ہے کہ وہ اس سے فائدہ اٹھائیں گے۔انھوں نے کہا کہ اْن کے پاس امن کا انتخاب کرنے اور مذاکرات کے ذریعے مسئلے کو حل کرنے کا راستہ موجود ہے ایک سوال کے جواب میں ترجمان مارک ٹونر نے کہا کہ افغان طالبان کے نئے رہنما ملا ہیبت اللہ اخونزادہ کا نام امریکہ کی دہشت گرد افراد کی فہرست میں شامل نہیں ہے۔اگر ملا ہیبت اللہ مذاکرات نہیں کرتے تو کیا وہ امریکہ کا اگلا نشانہ ہوں گے؟ اس سوال کے جواب میں ترجمان نے کہا کہ اس بات کی پیشنگوئی نہیں کی جا سکتی کہ امریکہ اپنی قومی سلامی کے مفاد میں کس کو نشانہ بنائے گا؟یاد رہے کہ چند روز قبل پاکستان کے صوبے بلوچستان میں افغان طالبان کے سابق رہنما ملا اختر منصور امریکی ڈرون حملے میں مارے گئے تھے جس کے بعد افغان طالبان نے مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو اپنا نیا رہنما منتخب کیا دوسری جانب افغانستان کی حکومت نے افغان طالبان کے نئے رہنما مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ سے کہا ہے کہ جنگ ختم کریں یا سنگین نتائج کیلئے تیار ہو جائیں۔



کالم



عمران خان کی برکت


ہم نیویارک کے ٹائم سکوائر میں گھوم رہے تھے‘ ہمارے…

70برے لوگ

ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…