ممبئی(این این آئی) سلمان خان بالی ووڈ کے وہ ستارے ہیں جو عام لوگوں کو بھی سپر اسٹار بنادیتے ہیں اور اگر وہ کسی سے ناراض ہوجائیں تو پھر فلم نگری میں اس کا کوئی دوست نہیں رہتا اور ایسا ہی ہوا ہے گلوکار ارجیت سنگھ کے ساتھ جنہوں نے ایک محفل میں دبنگ خان کے بارے میں کچھ کہہ دیا جس پر وہ ناراض ہوگئے اور اب ارجیت کو معافیاں مانگنا پڑ رہی ہیں۔گلوکار ارجیت سنگھ کو آج کل بالی ووڈ کا سب سے مقبول گلوکار تصور کیا جاتا ہے لیکن ایسا لگتا ہے کہ اب بھارتی فلم نگری میں انہیں کام ملنا بہت مشکل ہوجائے گا کیونکہ انہوں نے سلمان خان کی ناراضگی جو مول لے لی ہے۔ ہوا کچھ یوں کہ ارجیت سنگھ نے کچھ روز قبل ایک محفل میں سلمان خان سے متعلق ایسی باتیں کہہ دیں جو سلو میاں کو بْری لگ گئیں۔سلو میاں کو ارجیت سنگھ پر اس قدر غصہ آیا کہ انہوں نے فلم سلطان کے پروڈیوسر سے ان کی آواز میں ریکارڈ کرایا گیا گانا نکالنے کا مطالبہ کرڈالا، اب بالی ووڈ کا کون سا ایسا پروڈیوسر ہوگا جو سلمان خان کی بات رد کردے، اسی بات سے ارجیت سنگھ پریشان ہوگئے ہیں کیونکہ سلطان کا شائقین کو بے چینی سے انتظار ہے اور اس فلم کے بارے میں کہا جا رہا ہے کہ یہ سال کی کامیاب ترین فلم ہوگی۔ اتنی بڑی فلم اور سلمان خان کے لیے پہلی دفعہ گانے کا موقع ارجیت سنگھ کے ہاتھ سے نکلنا ارجیت کے لیے انتہائی پریشانی کا باعث ہے۔