ممبئی(این این آئی) بالی وڈ کی خوبرو اداکارہ پریانکا چوپڑانے جیمز بانڈ گرل کا کردار کرنے کی خواہش کا اظہار کیا ہے۔اس سے قبل پریانکا چوپڑا کا نام بھی جیمز بانڈ کا کردار کرنے والے امیدواروں میں گردش کررہا تھا۔ایک انٹرویو میں پریانکا کا کہنا تھا کہ وہ کافی عرصے سے کام کر رہی ہیں لیکن بانڈ گرل کا کردار نہیں کرسکیں۔تاہم اب انھیں موقع ملا تو وہ بانڈ گرل کا کردار خوشی سے کریں گی۔