بدھ‬‮ ، 21 مئی‬‮‬‮ 2025 

بالاخرٹرمپ کی ریلی میں وہ ہوہی گیا جس کا ڈرتھا

datetime 25  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میکسیکو سٹی (این این آئی) امریکہ کی ریاست نیو میکسیکو میں صدارتی دوڑ میں شامل ریپبلکن پارٹی کے امیدوار ڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی کے باہر ہونے والا احتجاج پرتشدد ہوگیا ٗاحتجاجی کارکنوں نے پولیس کے ساتھ جھڑپوں میں اْن پر بوتلیں پھینکی اور اپنی قمیضوں کو جلا کر پھینکا۔نیو میکسیکو میں ہونے والی ریلی میں پولیس نے مظاہرین پر دھوئیں والے گرینیڈ پھینکے ٗ مظاہرین نے ڈونلڈ ٹرمپ کی تقریر کو متاثر کرنے کی کوشش کی ٗیاد رہے کے ڈونلڈ ٹرمپ نے کہا تھا کہ وہ میکسیکو کی سرحد پر حفاظتی باڑ بنانا چاہتے ہیں۔احتجاج اس وقت شروع ہوا جب منگل کو البکرکی کنونشن سینٹر کے باہر احتجاج کرنے والے افراد اکٹھے ہوگئے۔ انھوں نے بینرز اْٹھائے ہوئے تھے جن پر ڈونلڈ ٹرمپ کے خلاف تحریریں درج تھیں۔جیسے جیسے ریلی شروع ہوئی کنونشن سینٹر کے باہر موجود افراد مشتعل ہونے لگے۔ انھوں نے پولیس پر پتھراؤ کیا اور کنونشن سینٹر کے باہر سٹالز پر موجود ڈونلڈ ٹرمپ کی تصاویر والی ٹی شرٹ جلانے کی کوشش کی۔البکرکی پولیس نے اپنی ٹویٹ میں کہا کہ پولیس افسران پر بوتلیں اور پتھر پھینکے گئے اور پتھر پھینک کر کنونشن سینٹر کی کھڑکیوں کے شیشے توڑ دئیے ٗڈونلڈ ٹرمپ کی ریلی میں چار ہزار سے زائد افراد موجود تھے اور انھوں نے مظاہرے کا جواب اپنے روایتی انداز میں دیاریلی میں انھوں نے سوال کیا کہ اس بچے کی عمر کتنی ہے؟ یہ ابھی تک ڈائیپر پہنتا ہے اور کہا کہ گھر جاؤ اپنی امی کے پاس۔ڈونلڈ ٹرمپ نے نیو میکسیکو کے دورے کا آغاز البکرکی شہر سے شروع کیا ۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کم عمری کی شادی پر پابندی کا بل واپس نہ لیا گیا تو سڑکوں پر آئیں گے، فضل الرحمن


اسلام آباد (این این آئی)جمعیت علما اسلام کے سربراہ…

غزوہ ہند

بھارت نریندر مودی کے تکبر کی بہت سزا بھگت رہا…

10مئی2025ء

فرانس کا رافیل طیارہ ساڑھے چار جنریشن فائیٹر…

7مئی 2025ء

پہلگام واقعے کے بارے میں دو مفروضے ہیں‘ ایک پاکستان…

27ستمبر 2025ء

پاکستان نے 10 مئی 2025ء کو عسکری تاریخ میں نیا ریکارڈ…

وہ بارہ روپے

ہم وہاں تین لوگ تھے‘ ہم میں سے ایک سینئر بیورو…

محترم چور صاحب عیش کرو

آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…