اسلام آباد(این این آئی)افغان حکومت نے ہٹ دھرمی کی انتہاکردی،پاکستان ششدر،افغان سفارتی عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے بابِ وزیرستان (انگور اڈا سرحدی گزرگاہ) کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہاں افغانستان کا پرچم لہرا دیا تاہم یہ سرحدی گزرگاہ حکومت کے اگلے حکم تک بند رہے گی۔سفارتی عہدیدار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کنٹرول حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی سرحدی گزرگاہ کیوں بند کردی گئی تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کردیا، افغان انتظامیہ نے جنوبی وزیرستان میں واقع انگور اڈا سرحدی گزرگاہ کو اپنے حوالے کیے جانے کے چند گھنٹوں بعد ہی بند کردیااہم سرحدی گزرگاہ کے بند ہونے سے خواتین و بچوں سمیت ہزاروں افراد کو مشکلات کا سامنا کرنا پڑا جو شدید گرمی کے باوجود سرحدی علاقے میں محصور رہے افغان انتظامیہ کی جانب سے سیکڑوں مال بردار ٹرک اور ٹریلرز کو سرحد پار کرنے سے روک دیا گیا۔ نجی ٹی وی کے مطابق افغانستان نے پاکستان کے 10 کلو میٹر سرحدی علاقے کو افغان علاقہ ہونے کا دعویٰ کرتے ہوئے اس کے کنٹرول کا مطالبہ کیا تھا۔افغان سفارتی عہدیدار نے بتایا کہ ہم نے بابِ وزیرستان (انگور اڈا سرحدی گزرگاہ) کا کنٹرول حاصل کرلیا ہے اور وہاں افغانستان کا پرچم لہرا دیا تاہم یہ سرحدی گزرگاہ حکومت کے اگلے حکم تک بند رہے گی۔سفارتی عہدیدار سے جب یہ پوچھا گیا کہ کنٹرول حاصل کرنے کے چند گھنٹے بعد ہی سرحدی گزرگاہ کیوں بند کردی گئی تو انہوں نے اس کا جواب دینے سے انکار کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس سوال کا جواب دینے کے مجاز نہیں ٗ یہ حکم کابل حکومت کی جانب سے دیا گیا ہے ٗجسے اگلے حکم تک بند رکھا جائے گا۔پاکستان نے جنوبی وزیرستان میں واقع متنازع انگور اڈا کی سرحدی گزرگاہ کا انتظام گزشتہ ہفتہ کو افغان انتظامیہ کے حوالے کیا تھا۔



























