جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

نئے طالبان امیرمولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کون ہیں؟

datetime 25  مئی‬‮  2016 |

کابل/لندن(آئی این پی) ملااختر منصور کی امریکی ڈرون حملے میں ہلاکت کے بعد مقرر کیے گئے نئے طالبان امیر مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ افغان طالبان کے سابق چیف جسٹس اورمذہبی علما کانفرنس کے سربراہ رہ چکے ہیں جنھیں عسکری سے زیادہ مذہبی رہنما سمجھا جاتا ہے اور وہ فوج اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے جواز کے حوالے سے طالبان کے بیشتر فتوے بھی جاری کرتے رہے ہیں۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ہیبت اللہ افغان طالبان کے سابق چیف جسٹس اورمذہبی علما کانفرنس کے سربراہ رہ چکے ہیں۔مولوی ہیبت اللہ کو عسکری سے زیادہ مذہبی رہنما سمجھا جاتا ہے اور وہ فوج اور دہشت گردی کی کارروائیوں کے جواز کے حوالے سے طالبان کے بیشتر فتوے بھی جاری کرتے رہے ہیں۔گارجین کی ایک رپورٹ کے مطابقمبینہ طور پر افغان صوبے قندھار کے ضلع پنجوانی سے تعلق رکھنے والے ہیبت اللہ نورزئی قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں، طالبان کے روحانی مرکز سے تعلق ہونے کی وجہ سے جنوبی کمانڈروں میں بھی ان کا اثر روسوخ پایا جاتا ہے جو طالبان کے مختلف دھڑوں کو متحد کرنے میں مدد دے سکتا ہے۔برطانوی نشریاتی ادارے کی رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولوی ہیبت اللہ کا تعلق اشقزئی قبیلے سے ہے، جبکہ کچھ ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ الوکوزئی پشتون قبیلے سے تعلق رکھتے ہیں۔ ہیبت اللہ اخونزادہ کی عمر 45 سے 50 سال کے درمیان ہے اور وہ زیادہ تر افغانستان میں ہی رہے ہیں۔عرب نشریاتی ادارے کی ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ مولوی ہیبت اللہ افغان طالبان کے ایک اہم رہنما سمجھے جاتے ہیں، جو ملا اختر منصور کے نائب تھے۔واضح رہے کہ افغان طالبان کے ترجمان ذبیح اللہ مجاہد نے بدھ 25 مئی کو میڈیا کو جاری کیے گئے اپنے پیغام میں ملا اختر منصور کی ہلاکت کی تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو افغان طالبان کا نیا امیر مقرر کیا گیا ہے۔طالبان ترجمان کے مطابق مولوی ہیبت اللہ اخونزادہ کو طالبان شوری نے متفقہ طور پر امیر منتخب کیا، جبکہ سراج الدین حقانی اور ملا اختر منصور کے بیٹے ملا یعقوب نئے طالبان امیر کے نائب ہوں گے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…