بیجنگ ( آ ئی این پی) چین نے عا لمی برادری پر زور دیا ہے کہ ایٹمی ہتھیا روں کے عدم پھیلا ؤ کے معاہدے ( این پی ٹی) پر دستخط نہ کر نے والے ممالک کی نیو کلیئر سپلا ئرز گرو پ میں شمو لیت کے حوا لے سے مؤ قف وا ضح کیا جا ئے۔ چینی وزارت خا رجہ کی تر جمان ہوا چیننگ نے منگل کو پر یس بر یفنگ میں کہا کہ نیو کلیئر سپلا ئر ز گرو پ (این ایس جی ) کو چا ہیے کہ وہ پا کستان کی رکنیت کی کو شش کے با رے میں کو ئی فیصلہ کر نے سے قبل یہ وا ضح کر یں کہ این پی ٹی پر دستخط نہ کر نے والے ممالک تنظیم میں شمو لیت کے اہل ہیں۔1975میں لندن میں قا ئم کیئے جا نے وا لا این ایس جی جو ہری ہتھیا روں کے مواد کی بر آ مد اور دو با رہ منتقلی کو کنٹرول کر تا ہے۔ اس گرو پ میں شمو لیت کیلئے ضروری ہے کہ این پی ٹی پر دستخط سکئے جا ئیں فی الوقت گرو پ کے ارا کین کی تعداد 48ہے۔ ہوا چیننگ نے اس استفسار پر کہ آ یا چین پا کستان کی در خواست کی حما یت کر تا ہے ،کہا کہ گرو پ دستخط نہ کر نے والوں کے الحاق پر غوروخوض کر ر ہا ہے اور اس با رے میں اہم اختلا فات پا ئے جا تے ہیں۔ چین اور کئی دوسرے مما لک نے دستخط نہ کر نے والے مما لک کی جا نب سے رکنیت کی در خوا ست میں پہلے قد م کے طو ر پرتفصیلی غورو خوض کر نے کا مطا لبہ کیا ہے ۔ خا تون تر جمان نے کہا کہ چین کے مؤ قف کا اطلاق پا کستان سمیت تمام دستخط نہ کر نے والے مما لک پر ہو تا ہے۔پا کستان چین کا سدا بہار دوست اور قر یبی ہمسا یہ ملک ہے چین کے مؤ قف میں اس ملک کو نشا نہ نہیں بنا یا گیا ۔