واشنگٹن (نیوز ڈیسک) ایرانی پابندیوں کے تناظر میں چاہ بہار منصوبے کا جائزہ لینا ہو گا۔ نجی ٹی وی کے مطابق امریکی سینیٹرز نے بھارت ، ایران چاہ بہار بندرگاہ منصوبے پر سوالات اٹھا دیئے۔ تفصیلات کے مطابق امریکی سینیٹرز کا کہناہے کہ بندرگاہ کا منصوبہ ایران پر عائد عالمی پابندیوں کی خلاف ورزی ہے جبکہ نائب سیکرٹری سٹیٹ نے کہا کہ ایران پر پابندیوں سے متعلق بھارت کو آگاہ کیا تھا۔