دمشق (این این آئی) شام کی حکومت نے دو ساحلی شہروں طرطوس اور جبلہ میں ہونیوالے دھماکوں کا الزام ترکی، قطر اور سعودی عرب پر عائد کیا ہے۔شامی سرکاری میڈیا کے مطابق ان حملوں کا مقصد امن کیلئے کی جانے والی کوششوں کو متاثر کرنا تھا۔میڈیا کے مطابق ان بم دھماکوں میں کم از کم 78 افراد ہلاک ہوئے ہیں جبکہ ایک مانیٹرنگ گروپ نے ہلاکتوں کی تعداد 145 سے زائد بتائی ہے۔داعش نے ان دھماکوں کی ذمہ داری قبول کی ہے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق ملک کی وزارتِ خارجہ کی جانب سے اقوامِ متحدہ کو خطوط ارسال کیے گئے ہیں جن میں ان دھماکوں کی مذمت کی گئی ہے۔ایک رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ شام کی وزارتِ خارجہ نے اس بات پر زور دیا ہے کہ ان بم دھماکوں کے پیچھے ریاض، انقرہ اور دوحہ کے انتہا پسند اور کینہ پرور حکومتیں ہیں۔