بلجیم (این این آئی) برطانوی وزیر خزانہ جارج اوسبورن نے خبردار کیا ہے کہ اگر ریفرنڈم میں برطانوی عوام نے یورپی یونین سے اخراج کے حق میں فیصلہ کیا تو آئندہ دو برسوں کے دوران ملک میں ملازمت کے5 لاکھ مواقع کم ہو سکتے ہیں۔جرمن میڈیا کے مطابق برطانوی وزیر نے یہ بیان وزارت خزانہ کی جانب سے یورپی یونین سے اخراج کے فوری ممکنہ اثرات پر مبنی ایک رپورٹ کے اجراء کے موقع پر دیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے یورپی بلاک سے ممکنہ اخراج کے سبب برطانوی کرنسی پاؤنڈ کی قدر میں کمی واقع ہو گی جس کا نتیجہ افراط زر میں اضافے کی صورت میں نکلے گا۔