بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

ڈیوڈ کیمرون کی بیوی نے نئی گاڑی کی فرمائش کی، کیمرون نے کونسی گاڑی لے کر دی، دنیا حیران رہ گئی

datetime 24  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لندن (نیوزڈیسک) برطانوی وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون کی بیوی نے نئی گاڑی کی فرمائش کی تو برطانوی وزیراعظم نے وہی کیا جو کروڑوں عام لوگ کرتے ہیں ۔ وہ جمعہ کے دن سیکنڈ ہینڈ گاڑیوں کے ایک ڈیلر کے پاس چلے گئے جب وہ آکسفورڈ شائر ’’ویٹنی سیکنڈ ہینڈ کار سینٹر ‘‘ پر پہنچے تو شوروم کے ملازم انہیں دیکھ کر حیران رہ گئے لیکن سب سے زیادہ حیران شوروم کے مالک لائن ہارث ہوئے ۔ اس موقع پر کوئی مہنگی گاڑی پسند کرنے کی بجائے ڈیوڈ کیمرون نے نیلے رنگ کی ’’2004ماڈل نسان میکرا ‘‘پسند کی جس کی قیمت 15سو پاؤنڈ تھی جو کہ تقریباً 93 ہزار میل چلی ہوئی ہے۔ ہارث نے بتایا کہ جب ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ سے اسے کال آئی کہ وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون گاڑی دیکھنے اس کے شوروم پر آ رہے ہیں تو میں نے سمجھا کہ میرا کوئی دوست مذاق کر رہا ہے لیکن جب سچ میں وہاں وزیراعظم ڈیوڈ کیمرون آئے تو میں حیران رہ گیا ۔ ڈیوڈ کیمرون تقریباً آدھے گھنٹے تک گاڑیاں دیکھتے رہے۔ وزیراعظم نے کہا کہ مجھے صرف ’’میڈ ان انگلینڈ‘‘گاڑیاں دکھائی جائیں۔ وزیراعظم نے جمعہ والے دن گاڑی پسند کی۔ ہفتے کی صبح دوبارہ شوروم آئے اور یکمشت ادائیگی اپنے کریڈٹ کارڈ سے کر کے گاڑی لے گئے۔ وزیراعظم خود اس گاڑی کو ڈرائیو کر کے ٹین ڈاؤننگ سٹریٹ تک لے کر گئے جبکہ ان کے سکیورٹی سٹاف کی گاڑیاں ہوٹر بجاتی ہوئی ان کے ساتھ جاتی رہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…