اسلام آباد(مانیٹرنگ ڈیسک)پی ایس ایل کے پہلے ایڈیشن کے کامیاب انعقاد کے بعد پی سی بی کا ایک اور اہم اقدام، پی ایس ایل کے دوسرے ایڈیشن کی تیاریوں کا آغاز، پی سی بی نے دوسرے ایڈیشن کیلئے کرکٹ کے دو بڑے ناموں برینڈن میکلم، مچل جانسن کو شامل کرنے کیلئے رابطہ کر لیا۔پاکستان سپر لیگ کے دوسرے ایڈیشن کی کامیابی کیلئے انتہائی اہم اقدامات اٹھائے جا رہے ہیں، واضح رہے کہ پی ایس ایل کا آئندہ ایڈیشن 9 فروری 2017 ء سے شروع ہونے جا رہا ہے۔