کراکس (این این آئی) وینیزویلا میں مشروبات کی معروف کمپنی کوکاکولا نے ملک میں چینی کی قلت کی وجہ سے اپنی مصنوعات کی تیاری روک دی ے۔کمپنی کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ’وینیزویلا میں خال مال کی عدم دستیابی کی وجہ سے پیداوار کو عارضی طور پر روک دیا گیا ہے۔‘کوک کی جانب سے یہ اعلان ایسے وقت گیا ہے کہ جب وینیزویلا میں شراب تیار کرنیوالی سب سے بڑی کمپنی ایمپریساس پولر نے خام مال نہ ہونے کی وجہ سے اپنی پیدوار روک دی تھی۔کوک نے اپنے بیان میں کہا ہے کہ کمپنی ملک میں بغیر چینی کے تیار ہونیوالی مشروبات کی تیاری جاری رکھے گی جس میں کوکا کولا لائٹ شامل ہے۔کوک کی ایک ترجمان کے مطابق مسئلے کے حل کیلئے حکومتی اہلکار اور ہمارے سے منسلک سپلائرز سپلائی کے معاملے کو حل کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔وینیزویلا میں قیمتوں پر کنٹرول، پیداواری لاگت میں اضافے اور کھاد حاصل کرنے میں مشکلات کی وجہ سے گنے کی فصل کی کاشت میں کمی ہوئی ہے۔اس وجہ سے چھوٹے کسانوں نے ان متبادل فصلوں کی کاشت کاری شروع کی ہے جن کی قیمتوں پر سرکاری کنٹرول نہیں ہے۔