ممبئی(این این آئی) بالی ووڈ کے ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور نوجوان اداکار سورج پنچولی نئی فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے 3 ماہ جرمنی میں تربیت لیں گے۔بالی ووڈ نگری میں پہلے تو سپر اسٹار عامر خان ہی اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے مشہور تھے لیکن ان کی دیکھا دیکھی کئی اداکاروں نے بھی اپنے کرداروں کو حقیقت کا روپ دھارنے کے لیے کئی کئی ماہ سخت تربیت لینا شروع کردی ہے جس کے بعد اب ایکشن ہیرو اجے دیوگن بھی اپنے کردار کے لیے سخت تربیت لیں گے۔میڈیا رپورٹس کے مطابق بالی ووڈ کے نامور کوریو گرافر اور ہدایتکار ریموڈی سوزا نے اپنی نئی آنے والی فلم میں ایکشن ہیرو اجے دیوگن اور نوجوان اداکار سورج پنچولی کو کاسٹ کرلیا ہے جس کے بعد وہ فلم میں اپنے کردار میں حقیقت کا رنگ بھرنے کے لیے جرمنی جائیں گے جہاں بین الاقوامی اسٹنٹ ماہرین سے 3 ماہ تک تربیت لیں گے جب کہ ہدایتکار رویمو ڈی سوزا نے تصدیق کرتے ہوئے کہا کہ فلم کے دونوں اداکار اجے دیوگن اور سورج پنچولی فلم میں ایکشن مناظر کے لیے خصوصی تربیت لینے جرمنی جائیں اور فلم کی شوٹنگ رواں سال ستمبر میں شروع کی جائے گی۔واضح رہے کہ ہدایتکار ریمو ڈی سوزا کی ہدایتکاری میں بننے والی تمام فلمیں بلاک بسٹر ثابت ہوئی ہیں۔