لاہور(این این آئی)پاکستان کی پہلی بائیو مکینک لیب کا افتتاح چیئرمین پاکستان کرکٹ بورڈ شہریار خان نے کر دیا،لیب کی تیاری میں لمزیونیورسٹی نے مدد دی۔ افتتاح کے موقع پرپی سی بی کے چیئرمین شہریارخان کے علاوہ وی سی لمزیونیورسٹی ڈاکٹرسہیل نقوی،چیف آپریٹنگ آفسرسبحان احمد،سابق کرکٹرمشتاق احمداورکرکٹرمحمدحفیظ بھی موجود تھے ۔چیئرمین پی سی بی شہریار خان نے کہا کہ 8سال بعد بولنگ ایکشن بائیومکینک لیب کے مکمل ہونے اور آپریشنل ہونے پرمجھے بہت خوشی ہوئی ہے۔آئی سی سی کے ماہرین کوبلاکرلیب دکھائی جائے گی اور جلدہی آئی سی سی کی ایکریڈیشن حاصل کرلیں گے۔انہوں نے کہا کہ مکی ارتھرپاکستان کرکٹ ٹیم کوآئندہ ہفتے ٹیم کوجوائن کریں گے اوران کی مشاورت سے بولنگ کوچ اورفزیوکا اعلان کروں گا۔اس موقع پر وی سی لمزیونیورسٹی ڈاکٹرسہیل نقوی نے کہاکہ بائیومکینک لیب کرکٹ کی کامیاب ترین لیب ثابت ہوگی۔