لندن (این این آئی)لندن کے نئے میئر صادق خان نے کہا ہے کہ لندن کی انڈر گراؤنڈ ٹرین اگست سے رات بھر بھی چلے گی ۔ پیر کو میڈیا کے مطابق لندن کے شہریوں کو عرصہ دراز سے 4 2گھنٹے کی ٹرین سروس کا انتظار تھا جبکہ ریلوے ملازمین کی یونین بھی 4 2گھنٹے کی ٹرین سروس چلانے کی مخالفت کرتی رہی ہے ۔ اس ماہ کے آغاز پر لندن کا میئر منتخب ہونے والے صادق خان نے کہا ہے کہ نائیٹ ٹرین ٹیوب میرے لئے بڑی اہمیت کی حامل ہے اور اس ٹرین کے آغاز کو میری بھرپور حمایت حاصل ہے ۔ جو کہ لندن کی معیشت کے لئے بھی اہم ہے. جس سے لندن کے شہریوں کے لئے ملازمتوں کے کئی مواقع پیدا ہوں گے ۔