انقرہ(آئی این پی) ترک صدر طیب اردگان نے وزیراعظم احمد داد اوغلو کا استعفی منظور کرلیا ۔غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق ترک صدر نے احمد داد اوغلو کا استعفی حکمران جماعت کی جانب سے پارٹی کا نیا چیف مقرر کیے جانے کے کچھ گھنٹوں بعد منظور کیا۔رپورٹ میں کہا گیا کہ صدارتی محل سے جاری ایک بیان میں ترک صدر طیب اردگان نے احمد داد اوغلو کی خدمات کو سراہا ہے۔ترکی کی حکمران جماعت جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی (جے کے پی) کی جانب سے مقرر کئے جانے والے نئے پارٹی چیف بن علی یلدرم ہی ترکی کے نئے وزیراعظم ہوں گے اور انھیں جلد حکومت کی تشکیل کی دعوت دی جائے گی۔یاد رہے کہ بن علی یلدرم کے پاس سے اس سے قبل وزارت ٹرانسپورٹ کا قلمندان تھا۔خیال رہے کہ ترک وزیراعظم احمد داد اوگلو نے رواں ماہ کے آغاز میں وزارت اور پارٹی کی سربراہی سے استعفی دیتے ہوئے اعلان کیا ہے کہ کوئی بھی ان کہ منہ سے صدر طیب اردگان کیخلاف ایک لفظ بھی نہیں سن پائے گا۔احمد داد نے قوم سے خطاب کرتے ہوئے اعلان کیا تھا کہ ‘میں نے فیصلہ کیا ہے کہ حکمران جماعت کی یکجہتی کیلئے پارٹی چیئرمین کی تبدیلی زیادہ مناسب ہے، میں 22 مئی کو کانگریس میں حصہ لینے کا ارادہ نہیں رکھتا ہوں’۔یاد رہے کہ گذشتہ کئی ماہ سے ترک وزیراعظم احمد داد اوغلو اور صدر طیب اردوان کے درمیان اختلافات کی خبریں گردش کررہی تھیں۔احمد داد اوغلو نے یہ بھی اعلان کیا کہ وہ ترکی میں 2002 سے برسراقتدار رہنے والی پارٹی جسٹس اینڈ ڈویلپمنٹ پارٹی(اے کے پی) کے چیئرمین کے منصب سے بھی مستعفی ہورہے ہیں۔احمد داد اوغلو نے مزید کہا تھا کہ انھوں نے پارٹی رکنیت سے مستعفی ہونے کا فیصلہ نہیں کیا اور وہ حکمران جماعت کے قانون ساز کے طور پر بھی کام جاری رکھیں گے۔صدر طیب اردگان کے ساتھ وفاداری کا عہد کرتے ہوئے احمد داد اوغلو نے کہا تھا کہ صدر کا احترام انہی کیلئے ہے، اور تجویز دی کہ وہ پارٹی میں اختلاف ڈالنے والے کسی بھی اقدام کا حصہ نہیں بنیں گے۔واضح رہے کہ احمد داد اوگلو کا یہ فیصلہ ایسے وقت میں سامنے آیا تھا جب کچھ ہی روز قبل ان کی حکومت نے دوسری اہم اور بڑی کامیابی حاصل کی تھی، جس میں یورپی یونین کے ایگزیکیٹو کمیشن نے ایک معاہدے کی منظوری دے دی تھی، جس میں سفارش پیش کی گئی تھی کہ ترک شہریوں کو ویزے کے بغیر یورپ کا سفر کرنے کا حق دیا جائے۔خیال رہے کہ احمد داد اوغلو نے 2014 میں بھی وزارت کے منصب سے استعفی دے دیا تھا جسے اس وقت کے صدر طیب اردگان نے قبول کرتے ہوئے نئی حکومت کی تشکیل کا اعلان کیا تھا۔یہ پیشرفت ایک ایسے موقع پر سامنے آئی تھی جب حکمران جماعت نے انتخابات کے دوران اکثریت کھو دی تھی۔
ترک صدر نے وزیراعظم احمد داؤد اوگلو کا استعفی منظور کرلیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پنجاب حکومت نے 9سرکاری محکمے ختم کردیئے،نوٹیفکیشن جاری
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی















































