بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

’’میری ماں فوت ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہر چیز فوت ہوگئی‘‘ معصوم بچے کے معصوم جواب نے سب آنکھوں کو رلا دیا

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاہرہ (اے پی پی) مصر کی معروف درس گاہ جامعہ الازہر کے وائس چانسلر ڈاکٹر احمد الطیب نے 11 سالہ مصری بچے اسامہ حماد کے جامعہ سے فارغ التحصیل ہونے تک تعلیمی اخراجات کی کفالت کا اعلان کیا ہے۔ شمالی سیناء صوبے کے شہر الشیخ زوید کے ایک اسکول میں پانچویں جماعت میں زیرتعلیم اسامہ کو امتحانی پرچے میں لکھے گئے اپنے جملے “میری ماں فوت ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہر چیز فوت ہوگئی” کی وجہ سے سوشل میڈیا پر غیرمعمولی توجہ حاصل ہوگئی تھی۔ شیخ الازہر ڈاکٹر احمد طیب کے مشیر محمد محمد عبدالسلام نے میڈیا کو بتایا کہ شیخ الازہر نے اسامہ کے تعلیمی اخراجات کی کفالت اور اس کے اہل خانہ کے لیے ماہانہ الاؤنس کا فیصلہ کیا ہے۔اس سے قبل سماجی میل جول کی ایک ویب سائیٹ پر مصر میں پرائمری لیول کے عربی زبان کے امتحانی پرچے کے ایک سوال کی تصویر پوسٹ کی گئی تھی جس میں “ماں کا اپنی اولاد پر عظیم احسان” کے بارے میں پوچھا گیا تھا۔ 11 سالہ اسامہ نے اس سوال کے جواب میں یہ عبارت لکھی “میری ماں فوت ہوچکی ہے اور اس کے ساتھ ہر چیز فوت ہوگئی”۔ماں کی محبت سے محروم ہوجانے والے ننھے اسامہ کے اس جواب نے سوشل میڈیا پر بھونچال سا پیدا کر دیا ہے ۔ اس کے نتیجے میں شمالی سیناء میں وزارت تعلیم کے سکریٹری عادل عبدالمنعم نے اسامہ کو تخلیقی اظہار کے مذکورہ سوال میں 14 میں سے 11 نمبر دینے کا فیصلہ کیا جب کہ شمالی سیناء صوبے کے گورنر نے اسامہ کے خاندان کی تنگ دستی کے پیش نظر اس کا اعزاز و اکرام کرتے ہوئے ماہانہ الاؤنس جاری کر دیا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…