واشنگٹن (اے پی پی) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ وہ اپنے دورہ جاپان کے دوران ہیرو شیما پر جوہری حملے کی معافی نہیں مانگیں گے۔یہ بات صدر اوباما نے جاپانی عوامی نشریاتی ادارے این ایچ کے کے ساتھ اپنے ایک انٹرویو میں کہی۔اوباما سے پوچھا گیا کہ جاپان کے دورے کے دوران ہیرو شیما پر جوہری بم گرانے کے حوالے سے معافی مانگنا اس دورے کے ایجنڈے میں شامل ہے یا نہیںتو انہوں نے کہا کہ نہیں،وہ سمجھتے ہیں کہ جنگ کے دوران رہنماﺅں کو اس طرح کے فیصلے کرنے پڑتے ہیں۔دریں اثناءصدر براک اوباما نے تھائی لینڈ کے دورے کے موقع کے دوران اپنے تھائی ہم منصب کے ساتھ ملاقات کے دوران دونوں ملکوں کے درمیان تعلقات کو مضبوط بنانے کے عزم کا اظہار کیا ہے۔