کابل (آئی این پی) افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور نے مبینہ آڈیو پیغام جاری کردیا جس میں انہوں نے اپنے صحت مند ہو زندہ ہونے کا دعویٰ کیا ہے۔ پیر کو نجی ٹی وی کے مطابق افغان طالبان کے سربراہ ملا اختر منصور نے آڈیو پیغام جاری کردیا ہے جس میں انہوں نے اپنی ہلاکت بارے خبروں کی تردید کرتے ہوئے کہا ہے کہ میں مکمل صحت مند اور محفوظ ہوں۔ ملا منصور نے امریکی دعو ی کو غلط قرار دیتے ہو ئے کہا ہے کہ وہ حملے میں ہلا ک نہیں ہو ئے ہیں ۔امریکہ مجا ہدین کے درمیان سو رش پیدا کر نے کیلئے اس طر ح کے اقدامات پیدا کر رہا ہے آڈیو پیغام میں زندہ اور صحت مند ہو نے کا دعوی کیا گیا ۔