ہفتہ‬‮ ، 16 ‬‮نومبر‬‮ 2024 

انگلینڈ کے ٹور میں ذہنی پختگی اہم کردار ادا کریگی، ظہیرعباس

datetime 23  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کراچی(این این آئی) آئی سی سی کے صدر اور دنیائے کرکٹ کے عظیم بیٹسمین ظہیرعباس نے کہا ہے کہ دورہ انگلینڈ میں کھلاڑیوں کی ذہنی پختگی اہم کردار ادا کریگی ٗ شاندار ماضی رکھنے والی قومی کرکٹ ٹیم کا حال دیکھ کر دکھ اور تکلیف کے ساتھ اس بات پرافسوس ہوتا ہے کہ ہمارے کھلاڑی پرفارمنس نہیں دکھا پارہے، میں کسی اور ملک نہیں پاکستان کا شہری ہوں، بڑے لوگوں اوراپنے لیجنڈز کو عزت دیں گے تو دنیا آپ کی عزت کرے گی۔اپنے اعزاز میں منعقدہ تقریب سے خطاب اور بعد ازاں میڈیا سے گفتگو میں ظہیر عباس نے کہا کہ مجھے یہ دیکھ کر بہت افسوس ہوتا ہے کہ آج ہمارے کھلاڑی قابل تحسین کارکردگی دکھانے سے قاصر ہیں۔ معلوم نہیں کہ ماضی جیسی کارکردگی کہاں گئی، لیجنڈز کے آنے کا سلسلہ رک گیا ہے، سینئرز کا متبادل نظر نہیں آرہا ٗآج نوبت یہاں پہنچ گئی ہے کہ پاکستان کو کوالیفائنگ راؤنڈ کھیلنا پڑ رہے ہیں ٗجو بیٹسمین گیند کو سمجھ نہ سکے اس کا کوئی فائدہ نہیں ٗ ہمارے کھلاڑی اتنے بڑے ہوجائیں کہ بھارتی کرکٹرز کی طرف دیکھنا چھوڑ دیں، غیرملکی ٹیموں کے نہ آنے سے پاکستان سے کرکٹ ختم ہوگئی ٗقومی کرکٹرز کو اپنے ملک میں کھیلنے کے مواقع نہیں مل پارہے، تاہم اس حوالے سے پی سی بی کو اپنی کوششیں جاری رکھنا ہوں گی۔حالات بہتری کی جانب گامزن اور امید ہے کہ پاکستان میں انٹرنیشنل کرکٹ جلد بحال ہوگی ٗ اگلے ایک سے دو برسوں میں غیر ملکی ٹیموں کی آمد شروع ہو جائیگی ٗانھوں نے کہا کہ آئی سی کی صدارت کا منصب ملنا پاکستان کیلئے بھی باعث عزت رہا ٗیہ ذمہ داری ادا کرتے ہوئے مجھے کوئی دشواری پیش نہ آئی ٗ27 جولائی کو ذمہ داری کی مدت بخوبی مکمل ہونے پر خوشی ہے، بھارتی کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئی سی سی کو کنٹرول کرنے کا تاثر درست نہیں تاہم جو زیادہ مالی معاونت کرے اس کی باتیں بھی سننا پڑتی ہیں۔



کالم



23 سال


قائداعظم محمد علی جناح 1930ء میں ہندوستانی مسلمانوں…

پاکستان کب ٹھیک ہو گا؟

’’پاکستان کب ٹھیک ہوگا‘‘ اس کے چہرے پر تشویش…

ٹھیک ہو جائے گا

اسلام آباد کے بلیو ایریا میں درجنوں اونچی عمارتیں…

دوبئی کا دوسرا پیغام

جولائی 2024ء میں بنگلہ دیش میں طالب علموں کی تحریک…

دوبئی کاپاکستان کے نام پیغام

شیخ محمد بن راشد المختوم نے جب دوبئی ڈویلپ کرنا…

آرٹ آف لیونگ

’’ہمارے دادا ہمیں سیب کے باغ میں لے جاتے تھے‘…

عمران خان ہماری جان

’’آپ ہمارے خان کے خلاف کیوں ہیں؟‘‘ وہ مسکرا…

عزت کو ترستا ہوا معاشرہ

اسلام آباد میں کرسٹیز کیفے کے نام سے ڈونٹس شاپ…

کنفیوژن

وراثت میں اسے پانچ لاکھ 18 ہزار چارسو طلائی سکے…

ملک کا واحد سیاست دان

میاں نواز شریف 2018ء کے الیکشن کے بعد خاموش ہو کر…

گیم آف تھرونز

گیم آف تھرونز دنیا میں سب سے زیادہ دیکھی جانے…