جکارتہ (اے پی پی) انڈونیشیا میں سینا بنگ آتش فشاں متحرک ہو نے کے نتیجہ میں ہلاکتوں کی تعداد 6 ہوگئی ہے۔ انڈونیشیا کے ذرائع ابلاغ کے مطابق صوبہ سماٹرا میں واقع سینا بنگ آتش فشاں میں دھماکے ہو رہے ہیںاور اس نے لاوا اور راکھ اگلنا شروع کر دی ہے جس کے نتیجے میں ہلاکتوں کی تعداد 6 جبکہ 9 افراد زخمی ہو گئے ہیں۔آتش فشاں سےراکھ اور گیس کے بادل تین کلومیٹر بلندی تک پہنچ رہے ہیں۔ حکام نے علاقے کے مکینوں کو محفوظ مقامات پر منتقل کر دیا ہے۔