بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

اہم یورپی ملک میں مسلح شخص کی کنسرٹ میں ڈیڑھ سو افرادپراندھا دھند فائرنگ ،متعددہلاک و زخمی

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ویانا(آئی این پی)آسٹریا کے شہر نینزنگ میں مسلح شخص نے میوزک کنسرٹ میں اندھا دھند فائرنگ کردی جس کے نتیجے میں 2 افراد ہلاک اور 11 زخمی ہوگئے بعد ازاں حملہ آور نے خود کو گولی مار کر ہلا ک کردیا۔غیر ملکی میڈیاکے مطابق آسڑیا میں پولیس حکام کا کہنا ہے کہ ایک مسلح شخص نے میوزک کنسرٹ میں اندھا دھند فائرنگ کی جس سے دو افراد ہلاک ہوئے ہیں اور خود حملہ آور نے بھی اپنے آپ کو گولی مار کر ہلاک کرلیا۔یہ واقعہ مقامی وقت کے مطابق صبح تین بجے پیش آیا جس میں مزید 11 افراد زخمی ہوئے ہیں۔ بعض زخمیوں کی حالات نازک بتائی جا رہی ہے۔اطلاعات کے مطابق 27 سالہ حملہ آور کی فائرنگ سے قبل ہی کار پارک کرنے کی جگہ پر اس کی ایک خاتون کے ساتھ بحث و تکرار ہوئی تھی۔خبروں کے مطابق حملہ آور بندوق نکالنے کے لیے پہلے اپنی کار کی طرف گیا اور پھر اسے نکالتے ہی وہاں پر جمع تقریبا 150 افراد کی بھیڑ پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی۔پھر وہ شخص کار پارک کرنے کی جگہ واپس آیا اور اپنے آپ کو بھی گولی مار لی۔ سرکاری ٹی وی چینل او آر ایف کے مطابق بظاہر ایسا لگ رہا ہے کہ وہ بندوق اصل میں ایک رائفل تھی۔یہ میوزک کنسرٹ ایک موٹر سائیکل کلب نے منعقد کیا تھا۔شہر کی میئر فلوریناکیزرولر کا کہنا ہے کہ موسیقی کا یہ پروگرام گذشتہ دس برسوں سے یونہی بغیر کسی مسئلے کے آرام سے ہوتا رہا تھا جس میں پہلے کبھی کوئی خلل نہیں پڑا۔جب یہ واقعہ پیش آیا تو اس وقت وہاں پر لائٹیں بہت کم جل رہی تھیں اور روشنی مدھم تھی۔میئر کا کہنا تھا کہ کنسرٹ میں آنے والے لوگ فائرنگ سے ڈر کر ادھر ادھر بھاگنے لگے اور بہت سے لوگ جان بچانے کے لیے آس پاس کی جھاڑیوں میں جا چھپے۔‎

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…