بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

سعودی عرب میں رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ 10 برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ریاض(آئی این پی)سعودی عرب میں رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ 10 برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا، طویل ترین روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روزہ 14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا، یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔سعودی میڈیا کے مطابق سعودی عرب میں ام القری کلینڈر کے مطابق رواں سال کے ماہ صیام کے روزوں کی طوالت کا حساب لگایا گیا ہے۔ ایک رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ رواں ماہ صیام پچھلے اور آئندہ دس برسوں میں طویل ترین روزوں کا مہینا ہو گا۔ ام القری کلینڈر کے مطابق سعودی عرب میں طویل ترین روزہ 14 گھنٹے 55 منٹ کا ہو گا جب کہ اس سال کا چھوٹا روز14 گھنٹے 51 منٹ کو محیط ہو گا۔ یوں پہلے اور آخری روزے میں صرف چار منٹ کا فرق ہو گا۔ گذشتہ برس پہلے اور آخری روزے میں 8 منٹ کا فرق تھا اور آئندہ برس یہ فرق چھ منٹ پر آ جائے گا۔ اگلے دس برسوں میں روزے کے اوقات میں بہ تدریج کمی آئے گی اور سنہ 1447ھ میں 13 گھنٹے 22 منٹ کا روزہ ہو گا۔ماہ صیام کے موسم گرما میں آنے سے متعلق ماہر فلکیات ڈاکٹر خالد الزعاق کا کہنا ہے کہ آئندہ ماہ صیام گرمیوں میں ضرور ہے مگر جتنی گرمی شوال میں پڑنے کا امکان ہے اتنی رمضان المبارک میں نہیں ہو گی۔ اس طرح گذشتہ برس کا رمضان رواں سال کے رمضان سے زیادہ گرم ایام میں گذر چکا ہے۔ آئندہ برس کا ماہ صیام رواں ماہ صیام سے نسبتا کم گرم دنوں میں آئے گا۔.پاکستان میں پہلا روز ہ مختلف شہروں میں چند منٹوں کے فرق کے ساتھ تقریبا ً16 گھنٹوں پر مشتمل ہو گا۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…