بدھ‬‮ ، 07 مئی‬‮‬‮ 2025 

امریکہ اور ایران آمنے سامنے، ایران نے بڑا مطالبہ کر دیا

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

تہران(آن لائن)ایران نے امریکا سے ایک بار پھر پرزور مطالبہ کیا ہے کہ وہ تہران کے جوہری پروگرام پر سمجھوتے کے بعد ایران پر عائداقتصادی پابندیاں اٹھانے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔ایرانی وزیرخارجہ محمد جواد ظریف نے اپنے ایک بیان میں کہا ہے کہ واشنگٹن کی یہ ذمہ داری ہے کہ وہ فرانس، برطانیہ اور جرمنی کی جانب سے جاری ہونے والے بیانات کے بعد مغربی مالیاتی اداروں اور بنکوں کو ایران کی جانب اپنا رخ موڑنے کے لیے حوصلہ افزائی کرے۔تہران میں اپنے نیوزی لینڈ کے ہم منصب مورائی کالولی کے ہمراہ ایک نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے جواد ظریف کا کہنا تھا کہ امریکا،فرانس، جرمنی اور برطانیہ کی طرف سے ایران پرعاید پابندیاں اٹھانے کا اعلان اہمیت کا حامل ہے۔ اب امریکی حکومت کی بنیادی ذمہ داری ہے کہ وہ تہران پر عائدید پابندیاں ختم کرنے کے لیے ٹھوس اقدامات کرے۔خیال رہے کہ حال ہی میں چار بڑے ملکوں امریکا، برطانیہ، فرانس اور جرمنی نے اپنے ایک مشترکہ بیان میں مالیاتی اداروں، تجارتی فرموں اور بنکوں سے کہا تھا کہ وہ ایران میں سرمایہ کاری میں دلچسپی کا مظاہرہ کریں۔ رواں سال جنوری میں ایران کی جانب سے اپنے جوہری پروگرام پر طے پائے سجھوتے پرعمل درآمد کے بعد بڑی طاقتوں کی طرف سے یہ اس نوعیت کا پہلا بیان ہے۔بعد ازاں اس بیان کی یورپی یونین کی جانب سے بھی تائید کی گئی ہے میں کہا گیا ہے کہ اگر ایران جوہری پروگرام کے حوالے سے شرایط پرعمل درآمد کررہا ہے تو انہیں عالمی مالیاتی اداروں کے ایران کے ساتھ لین دین پر کوئی اعتراض نہیں ہے۔خیال رہے کہ ایران کے متنازع جوہری پروگرام کو عالمی نگرانی میں دینے کے سمجھوتے کے بدلے میں تہران پر کئی سال سے عاید پابندیاں بہ تدریج ختم کرنے کا فیصلہ کیا گیاتھا، تاہم امریکا کا کہنا ہے وہ ایران کے بیلسٹک میزائل سسٹم اور مشرق وسطیٰ کی مسلح تنظیموں کی مدد پر ایران پر پابندیاں برقرار رکھے گا۔یورپی یونین کے سب سے بڑے بینک جس کی شاخیں امریکا میں بھی موجود ہیں نے تہران سے لین دین سے انکار کیا ہے۔ یورپی بنک کا کہنا ہے کہ اسے خدشہ ہے کہ تہران سے لین دین کے نتیجے میں اسے امریکا میں ہرجانوں کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



محترم چور صاحب عیش کرو


آج سے دو ماہ قبل تین مارچ کوہمارے سکول میں چوری…

شاید شرم آ جائے

ڈاکٹرکارو شیما (Kaoru Shima) کا تعلق ہیرو شیما سے تھا‘…

22 اپریل 2025ء

پہلگام مقبوضہ کشمیر کے ضلع اننت ناگ کا چھوٹا…

27فروری 2019ء

یہ 14 فروری 2019ء کی بات ہے‘ مقبوضہ کشمیر کے ضلع…

قوم کو وژن چاہیے

بادشاہ کے پاس صرف تین اثاثے بچے تھے‘ چار حصوں…

پانی‘ پانی اور پانی

انگریز نے 1849ء میں پنجاب فتح کیا‘پنجاب اس وقت…

Rich Dad — Poor Dad

وہ پانچ بہن بھائی تھے‘ تین بھائی اور دو بہنیں‘…

ڈیتھ بیڈ

ٹام کی زندگی شان دار تھی‘ اللہ تعالیٰ نے اس کی…

اگر آپ بچیں گے تو

جیک برگ مین امریکی ریاست مشی گن سے تعلق رکھتے…

81فیصد

یہ دو تین سال پہلے کی بات ہے‘ میرے موبائل فون…

معافی اور توبہ

’’ اچھا تم بتائو اللہ تعالیٰ نے انسان کو سب سے…