بغداد(آن لائن)دنیا بھر میں اپنے ظلم و بربریت کے سبب معروف دہشت گرد تنظیم داعش نے قتل کا کوئی طریقہ آزمائے بغیر نہیں چھوڑا ہے۔ اپنی تازہ ترین مجرمانہ جدت میں تنظیم نے موصل شہر میں 25 عراقی قیدیوں کو نائٹرک ایسڈ (تیزاب) سے بھرے حوض میں ڈبو کر موت کے گھاٹ اتار دیا۔میڈیا رپورٹوں میں بتایا گیا ہے کہ ان افراد پر عراقی حکومت کے لیے جاسوسی کا الزام تھا۔تفصیلات کے مطابق داعش کے ارکان نے ہر شخص کو رسی سے باندھ کر اسے نائٹرک ایسڈ سے بھرے حوض میں اتارا یہاں تک کہ اس کے تمام اعضاء پگھل گئے۔ذرائع کے مطابق تنظیم نے یہ سفاکانہ کارروائی شہریوں کی آنکھوں سامنے کی تاکہ لوگوں کو اس سے عبرت حاصل ہو۔یاد رہے کہ اس نوعیت کے تیزاب کو انسانی جسم کو گلا دینے والا شمار کیا جاتا ہے اور یہ عام طور پر کھاد اور دھماکا خیز مواد تیار کرنے میں استعمال کیا جاتا ہے۔
داعشی جلادوں کا ایسا اقدام کہ انسانیت لرز اٹھی
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
2025 میں پاکستانی انٹرنیٹ صارفین نے گوگل پر سب سے زیادہ کیا تلاش کیا؟ گوگل نے سالانہ رپورٹ جاری کردی
-
نئے سال پر عوام کو بڑا ریلیف مل گیا،پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں حیران کن کمی
-
فیض حمید لوگوں کو سرد خانے میں لاشوں کے ساتھ قید کرتے تھے، جاوید چوہدری کے چونکا دینے والے انکشافات
-
بابا وانگا کی 2026 کیلئے کی جانیوالی بڑی پیشگوئیاں
-
امریکا نے بھارت سے فاصلہ کیوں بڑھایا؟ فنانشل ٹائمز کی چونکا دینے والی رپورٹ
-
بھارت کی خوبرو اداکارہ نے خودکشی کرلی؛ چونکا دینے والی وجہ سامنے آگئی
-
خاتون کیساتھ چلتی گاڑی میں اجتماعی زیادتی
-
2026 میں سولر پینلز کی قیمتوں با رے اہم خبر
-
پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں ڈالر کی نئی قیمت جاری
-
سال کے پہلے دن سونا سستا، قیمتوں میں اچانک بڑی کمی
-
یکم جنوری سے پیٹرول کی قیمت میں بڑی کمی کا امکان
-
سال کے آخری روز سونے کی قیمت میں بڑی کمی، 2025 میں سونا کتنا مہنگا ہوا؟
-
تیز ہواؤں کے ساتھ بارش اوربرف باری کی پیشگوئی
-
زبانی لین دین پر زمین کی فرد نکلوانے یا انتقال پر پابندی عائد















































