پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

یہ کیا خبر آ گئی، دنیا کے امیر اور طاقتور ترین صدر کے خلاف مقدمے کا فیصلہ

datetime 22  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

کینبرا(آن لائن)ملائشیا ایئرلائن کی پرواز ایم ایچ 17 کے حادثے میں ہلاک ہونے والوں کے لواحقین یورپی عدالت برائے انسانی حقوق میں روس اور صدر ولادی میر پیوٹن کے خلاف مقدمہ دائر کر رہے ہیں۔یہ جیٹ طیارہ 2014 میں مشرقی یوکرین کے اوپر پرواز کرتے ہوئے روسی ساختہ میزائل کی مدد سے مار گرایا گیا تھا اور اس پر سوار تمام 298 افراد ہلاک ہو گئے تھے۔مغربی ممالک اور یوکرین کا کہنا ہے کہ اس کے پیچھے روس نواز باغیوں کا ہاتھ ہے، تاہم روس یوکرین کی فوج پر الزام عائد کرتا ہے۔آسٹریلوی ویب سائٹ نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کے مطابق خاندانوں کا دعویٰ مسافروں کی زندگی کی حق کی پامالی کی بنیاد پر دائر کیا گیا ہے۔یہ دعویٰ ہر ہلاک شدہ فرد کے لیے ایک کروڑ آسٹریلوی ڈالر (72 لاکھ امریکی ڈالر) پر مشتمل ہے، اور اس میں روسی ریاست اور صدر کا نام بطور مدعا علیہان درج ہے۔یہ مقدمہ امریکہ سے تعلق رکھنے والے ہوابازی سے متعلق وکیل جیری سکنر لڑ رہے ہیں۔ انھوں نے نیوز ڈاٹ کام ڈاٹ اے یو کو بتایا کہ لواحقین کے لیے یہ جانتے ہوئے زندگی گزارنا مشکل ہے کہ یہ ایک ’جرم‘ تھا۔روسیوں کے پاس یوکرین کو موردِ الزام ٹھہرانے کے لیے کوئی شواہد نہیں ہیں۔ ہمارے پاس حقائق، تصاویر، یادگاریں اور دوسری بےشمار اشیا موجود ہیں۔درخواست میں 33 لواحقین کا نام درج ہے جس میں آٹھ آسٹریلوی، ایک نیوزی لینڈر اور بقیہ ملائشیائی باشندے شامل ہیں۔ایم ایچ 17 یوکرینی حکومت اور روس نواز باغیوں کے درمیان جھڑپوں کے دوران تباہ ہوا تھا۔گذشتہ برس ایک ولندیزی رپورٹ میں نتیجہ اخذ کیا گیا تھا کہ اسے روسی ساختہ بک میزائل کی مدد سے گرایا گیا تھا تاہم رپورٹ میں یہ نہیں کہا گیا کہ اسے کس نے فائر کیا تھا۔حادثے میں ہلاک ہونے والے بیشتر مسافروں کا تعلق نیدرلینڈ سے تھا۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…