جمعہ‬‮ ، 02 جنوری‬‮ 2026 

روس کے دوسرے امیر ترین شخص اورکھرب پتی بزنس مین کے اعلان نے دنیامیں ہلچل مچادی

datetime 21  مئی‬‮  2016 |

ماسکو ( این این آئی )روس کے دوسرے امیر ترین شخص اورکھرب پتی بزنس مین کے اعلان نے دنیامیں ہلچل مچادی،روس کے کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیراتی ادارے کو عطیہ کرنے کا اعلان کردیا۔ 13.3بلین امریکی ڈالرز سے زائد دولت کامالک میخائل فرڈمین روس کا دوسرا امیرترین شخص ہے۔مائیکروسافٹ کے بانی بل گیٹس، سعودی شہزادہ ولید بن طلال اور فیس بک کے مالک مارک زکربرگ پر سبقت لیجاتے ہوئے اب روسی کھرب پتی بزنس مین نے اپنی تمام دولت خیرات کرنے کا اعلان کردیاہے ۔ تمام دولت خیراتی اداروں کو دینے کا اعلان کرنے والے روسی کھرب پتی بزنس مین میخائل فرڈمین 13.3بلین امریکی ڈالر کے مالک ہیں۔ذرائع کے مطابق میخائل فرڈمین نے وصیت میں اپنے بچوں کے نام کچھ بھی نہیں چھوڑا ہے۔ ان کا کہنا ہے وہ چاہتے ہیں کہ ان کے بچے انہیں کے نقش قدم پر چلتے ہوئے اپنے بل بوتے پر کچھ کردکھائیں۔ میخائل فرڈمین روس کے دوسرے امیر ترین شخص ہیں جو کمرشل بینکوں کے گروپ، سپرمارکیٹس اور ٹی وی چینلز کے مالک ہیں۔

آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں


کالم



کام یابی کے دو فارمولے


کمرہ صحافیوں سے بھرا ہوا تھا‘ دنیا جہاں کا میڈیا…

وزیراعظم بھینسیں بھی رکھ لیں

جمشید رتن ٹاٹا بھارت کے سب سے بڑے کاروباری گروپ…

جہانگیری کی جعلی ڈگری

میرے پاس چند دن قبل ایک نوجوان آیا‘ وہ الیکٹریکل…

تاحیات

قیدی کی حالت خراب تھی‘ کپڑے گندے‘ بدبودار اور…

جو نہیں آتا اس کی قدر

’’آپ فائز کو نہیں لے کر آئے‘ میں نے کہا تھا آپ…

ویل ڈن شہباز شریف

بارہ دسمبر جمعہ کے دن ترکمانستان کے دارالحکومت…

اسے بھی اٹھا لیں

یہ 18 اکتوبر2020ء کی بات ہے‘ مریم نواز اور کیپٹن…

جج کا بیٹا

اسلام آباد میں یکم دسمبر کی رات ایک انتہائی دل…

عمران خان اور گاماں پہلوان

گاماں پہلوان پنجاب کا ایک لیجنڈری کردار تھا‘…

نوٹیفکیشن میں تاخیر کی پانچ وجوہات

میں نریندر مودی کو پاکستان کا سب سے بڑا محسن سمجھتا…

چیف آف ڈیفنس فورسز

یہ کہانی حمود الرحمن کمیشن سے شروع ہوئی ‘ سانحہ…