سرگودھا( آن لائن )سعودی عرب میں ایک ٹریفک حادثہ میں سرگودھا کا رہائشی جاں بحق ہو گیا ہے جس کی میت لانے کیلئے انتظامات کیئے جارہے ہیں جیسے ہی سعودی حکومت کی جانب سے اجازت ملے گی میت کو پہلی دستیاب فلائٹ کے ذریعے پاکستان لایا جائے گا تفصیلات کے مطابق سرگودھا بلاک نمبر 16کا رہائشی خان بھٹی جو عرصہ 25 سال سے سعودی عرب میں مقیم تھا گذشتہ روز الدمام سے اپنی گاڑی کے ذریعے ریاض جارہا تھا کہ راستہ میں نیندآجانے کے باعث گاڑی فٹ پاتھ پر چڑھ گئی جس کے باعث خان بھٹی موقع پر جاں بحق ہو گیا جبکہ دو متعدد افراد زخمی ہو گئے خان بھٹی کے تین بیٹے ہیں ان میں سے دو بیٹے ان کے ساتھ سعودی عرب میں کام کررہے ہیں قوی امکان ہے کہ منگل کے روز خان بھٹی کی میت پاکستان لائی جائے گی اور انہیں سرگودھا کے آبائی قبرستان میں دفن کیا جائے گا ۔