کوئٹہ(این این آئی)بلوچستان کے مقامی حکومتوں کے وزیر سردار مصطفی خان ترین کے بیٹے کو مسلح افراد نے ضلع پشین سے اغواء کرلیا۔پشین کے ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) حئی بلوچ نے بتایا کہ نامعلوم مسلح افراد نے بلوچستان کے مقامی حکومتوں کے وزیر کے بیٹے کو پشین میں کیڈٹ کالج سے اغواء کیا ٗ اغواء کار نوجوان کی گاڑی کو کالج کے قریب ہی چھوڑگئے ٗواقعہ کے بعد صوبائی وزیر کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا ٗپولیس اور لیویز فورسز نے مختلف مقامات پر چھاپوں کے دوران اغواء میں ملوث ہونے کے شبہ میں متعدد ملزمان کو گرفتار کرلیا تاہم ڈی پی او پشین نے گرفتار ملزمان کی تفصیلات میڈیا سے شیئر نہیں کیں۔دوسری جانب بلوچستان کے وزیر اعلیٰ نواب ثناء اللہ زہری نے واقعے کا نوٹس لے کر بلوچستان کے پولیس چیف کو صوبائی وزیر کے بیٹے کی بازیابی کیلئے کوششیں تیز کرنے کی ہدایات کردیں۔واضح رہے کہ سردار مصطفی خان ترین عام انتخابات 2013 کے دوران پختونخوا ملی عوامی پارٹی کے ٹکٹ پر پشین سے رکن صوبائی اسمبلی منتخب ہوئے تھے۔
صوبائی وزیر کے بیٹے کی بحفاظت بازیابی کو یقینی بنانے کیلئے سرچ آپریشن کا آغاز کردیا گیا
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
عمران خان بھٹو
-
پیٹرول اور ڈیزل سستا کردیا گیا
-
لائبہ اعجاز کیس میں نیا موڑ، پوسٹ مارٹم رپورٹ میں اہم انکشاف
-
طلبا اور سرکاری ملازمین کی موجیں، نومبر میں مسلسل 3 چھٹیاں ملنے کا امکان
-
عرفان پٹھان کو افغان کرکٹر راشد خان کے گھر دعوت کی ویڈیو مہنگی پڑگئی
-
زلزلے کے جھٹکے
-
صاحبزادہ فرحان نے ٹی ٹوئنٹی انٹرنیشنل میں ابھیشیک شرما کا بڑا ریکارڈ توڑ دیا
-
اپنا گھر سکیم، شہریوں کے لیے قرض کا حصول مزید آسان ہوگیا
-
کراچی : گھر سے 5 افراد کی لاشیں ملنے کا واقعہ : پولیس سرجن ڈاکٹر سمیعہ کا اہم انکشاف
-
پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں مزید کمی کا امکان
-
شعیب ملک سے شادی کی افواہیں، اداکارہ ونیزہ ستار نے خاموشی توڑ دی
-
اسکولوں کے نئے اوقات کار کا نوٹیفکیشن جاری
-
ملک میں سونے کی قیمت میں ہزاروں روپے کی کمی
-
آسٹریلیا میں پاکستانی طالبہ کو کچلنےوالےڈرائیور کی سزا معطل



















































