پیر‬‮ ، 18 اگست‬‮ 2025 

امریکی سلامتی کیلئے خطرہ ،ہیلری کلنٹن نے خبردارکردیا

datetime 20  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

واشنگٹن(این این آئی) امریکا کے صدارتی انتخابات کے لئے ڈیموکریٹک پارٹی کی ممکنہ امیدوار ہلیری کلنٹن نے ڈونلڈ ٹرمپ کو ملکی سلامتی کیلئے خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ ارب پتی تاجر صدر بننے کے اہل نہیں ہیں۔امریکی نشریاتی ادارے کو اپنے انٹرویو میں ہلیری کلنٹن نے کہاکہ نومبر میں ہونے والے صدارتی انتخابات کے لئے میں ہی ڈیموکریٹک پارٹی کی صدارتی امیدوار ہوں گی کیونکہ برنی سینڈرز کے صدارتی امیدوار بننے کے امکانات نہ ہونے کے برابر ہیں۔ ان کا کہنا تھا کہ ڈونلڈ ٹرمپ کا رپبلکن پارٹی کی جانب سے صدارتی امیدوار منتخب ہونے کے بعد برنی سینڈرز پر دباؤ ہے کہ وہ صدارتی امیدوار بننے کی دوڑ سے دستبردار ہو جائیں لیکن برنی سینڈرز پارٹی کنونشن تک اس دوڑ میں شامل رہنے پر بضد ہیں۔ہلیری کلنٹن نے کہاکہ ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا میں مسلمانوں کے آنے پر پابندی عائد کرنے کی بات کی، نیٹو سے دور رہنے کا مشورہ دیا اور برطانوی حکومت پر بھی شدید تنقید کی اس لئے وہ امریکی صدر بننے کے اہل نہیں۔ انھوں نے ڈونلڈ ٹرمپ کو خطرہ قرار دیتے ہوئے کہا کہ ریپبلکن امیدوار پر امریکی سلامتی کے حوالے سے بالکل بھی بھروسہ نہیں کیا جا سکتا۔



کالم



وین لو۔۔ژی تھرون


وین لو نیدر لینڈ کا چھوٹا سا خاموش قصبہ ہے‘ جرمنی…

شیلا کے ساتھ دو گھنٹے

شیلا سوئٹزر لینڈ میں جرمنی کے بارڈرپر میس پراچ(Maisprach)میں…

بابا جی سرکار کا بیٹا

حافظ صاحب کے ساتھ میرا تعارف چھ سال کی عمر میں…

سوئس سسٹم

سوئٹزر لینڈ کا نظام تعلیم باقی دنیا سے مختلف…

انٹرلاکن میں ایک دن

ہم مورج سے ایک دن کے لیے انٹرلاکن چلے گئے‘ انٹرلاکن…

مورج میں چھ دن

ہمیں تیسرے دن معلوم ہوا جس شہر کو ہم مورجس (Morges)…

سات سچائیاں

وہ سرخ آنکھوں سے ہمیں گھور رہا تھا‘ اس کی نوکیلی…

ماں کی محبت کے 4800 سال

آج سے پانچ ہزار سال قبل تائی چنگ کی جگہ کوئی نامعلوم…

سچا اور کھرا انقلابی لیڈر

باپ کی تنخواہ صرف سولہ سو روپے تھے‘ اتنی قلیل…

کرایہ

میں نے پانی دیا اور انہوں نے پیار سے پودے پر ہاتھ…

وہ دن دور نہیں

پہلا پیشہ گھڑیاں تھا‘ وہ ہول سیلر سے سستی گھڑیاں…