بیروت(آئی این پی )شامی فوج کی وسطی شہروں اور قصبوں پر بمباری کے نتیجے میں 7 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک ہوگئے ۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق برطانیہ میں قائم شامی رصد گاہ برائے انسانی حقوق نے جمعہ کو ایک بیان میں بتایا ہے کہ شامی فوج نے وسطی قصبے الحولہ اور اس کے نواح میں واقع دیہات پر بیرول بم برسائے ہیں۔اس بمباری سے 4 بچوں سمیت 14افراد ہلاک ہوئے ہیں۔شامی فوج پر ماضی میں ہیلی کاپٹروں کے ذریعے شہری علاقوں پر بیرل بموں سے حملوں کے الزامات عائد کیے جاتے رہے ہیں۔ان کی بمباری سے شہریوں کو بلا امتیاز نشانہ بنایا جاتا ہے اور ان سے بڑے پیمانے پر تباہی ہوتی ہے۔انسانی حقوق کی تنظیمیں ماضی میں شامی فوج کو ان بیرل بموں کی وجہ سے متعدد مرتبہ تنقید کا نشانہ بنا چکی ہیں۔رصدگاہ کے ڈائریکٹر رامی عبدالرحمان نے بتایا ہے کہ محصور وسطی قصبے رستن پر شامی فوج نے فضائی حملہ کیا ہے جس سے 3 بچوں سمیت 7 شہری مارے گئے ہیں۔ رستن صوبہ حمص میں واقع ہے اور اس صوبے میں یہی قصبہ باغیوں کے زیر قبضہ رہ گیا ہے۔شامی فوج نے سنہ 2012 سے اس کا محاصرہ کررکھا ہے اور ماضی میں بھی اس پر فضائی حملے کیے جاچکے ہیں۔بدھ کے روز اس قصبے میں شامی فوج کی بمباری سے ایک ہی خاندان کے تیرہ افراد مارے گئے تھے۔ان میں آٹھ بچے شامل تھے۔واضح رہے کہ شامی رصدگاہ ملک میں 2011 کے وسط سے جاری لڑائی کے بعد سے تشدد کے واقعات میں مرنے والوں اور زخمیوں سے متعلق اعداد وشمار جاری کررہی ہے۔شام میں امریکا کی قیادت میں اتحاد کے فضائی حملوں اور روس کی فوجی مداخلت کے بعد سے رصدگاہ کا کام بڑھ گیا ہے اور اس کا کہنا ہے کہ اس کا نیٹ ورک اب پروازوں کے انداز،طیاروں کی قسم اور استعمال کیے گئے اور بموں اور بارود سے حملہ آور فریق کا اندازہ لگاتا ہے کہ یہ کس ملک نے کیا ہے۔
شامی فوج کی وسطی شہروں اور قصبوں پر بمباری ، 7 بچوں سمیت 21 افراد ہلاک
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
آج کی سب سے زیادہ پڑھی جانے والی خبریں
-
پتھر کے زمانے سے اے آئی تک(تیسرا حصہ)
-
عید میلاد النبیؐ کی چھٹی کس دن ہوگی؟ بڑی خبر آگئی
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں مزید کمی کردی
-
ایجوکیشن اتھارٹی کاموسمِ گرما کی تعطیلات بارے نجی تعلیمی اداروں کے لیے سخت حکم نامہ جاری
-
بجلی کے ہر یونٹ پر 5 روپے سیلز ٹیکس نافذ، اطلاق کن صارفین پرہوگا؟
-
نیٹ بلنگ قوانین کے نفاذ کے بعد پاکستانیوں نے متبادل حل نکال لیا
-
سرکاری ملازمین کی تنخواہیں، وزارت خزانہ نے نئی وضاحت جاری کردی
-
سولر صارفین کے لیے بڑی خوشخبری آگئی
-
لاہور؛ اے ایس آئی کی لڑکی سے مبینہ زیادتی اور تھانہ معطلی کی اندرونی کہانی سامنے آگئی
-
عماد وسیم کی سابقہ اہلیہ ثانیہ اشفاق نے دوسری شادی کر لی؟
-
حکومت نے پیٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتوں کا اعلان کردیا
-
سعودی عرب کے ورک ویزے کے خواہشمند پاکستانی ہوشیار ہوجائیں !
-
اسلام آباد، پنجاب، خیبرپختونخوا، سندھ اور آزاد کشمیر میں بارشوں کی پیشگوئی، ادارے الرٹ
-
پنجاب حکومت نے گندم کی ریلیز پرائس مقرر کر دی



















































