پیر‬‮ ، 17 ‬‮نومبر‬‮ 2025 

امریکہ کا امیر ترین صدارتی امیدوار

datetime 19  مئی‬‮  2016
ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نیویارک(آئی این پی )امریکا میں صدارتی امیدوار بننے کے ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے 10ارب ڈالرسے زائدمالیت کے اثاثے ظاہر کر دیئے مگرٹیکس گوشواروں کااب بھی نہیں بتایا،ٹرمپ کا کہنا ہے کہپیانگ یانگ کے جوہری پروگرام پر بات کرنے کے لیے شمالی کوریا کے قائد سے ملنے کے لیے تیار ہوں،ہلیری کلنٹن نے ٹرمپ کے بیان کی مذمت کرتے ہوئے اسے بھونڈا قرار دے دیا۔غیر ملکی میڈیا کے مطابق ری پبلکن خواہش مند ڈونلڈ ٹرمپ نے 10ارب ڈالرسے زائدمالیت کے اثاثے ظاہر کر دیئے ہیں ۔ پچھلے برس جاری کی گئی معلومات سے مختلف نہیں ۔ تاہم ڈیموکریٹس اورخوداپنی بھی پارٹی کے رہنماوں کے مطالبات کیباوجودٹرمپ نے انکم ٹیکس کے گوشوارے ظاہر نہیں کیے ۔مخالفین کا الزام ہے کہ ٹرمپ دولت چھپا رہے ہیں اور اصل اثاثوں کا اندازہ انکم ٹیکس گوشوارے سامنے آنے سے ہوگا۔اوباماپالیسی کے برعکس ڈوونلڈ ٹرمپ کا کہنا ہے کہ اگر وہ صدر بنے تو شمالی کوریا کے سربراہ کم جونگ ان سے بالمشافہ ملاقات اور براہ راست بات چیت کریں گے۔ایک انٹرویومیں ٹرمپ نے یوکرائن میں روسی اقدامات کی مخالفت کی اورماحولی آلودگی سے متعلق پیرس معاہدے پر بھی ازسرنومذاکرات پرزوردیا۔دوسری جانب ڈیموکریٹک صدارتی امیدوار ہلیری کلنٹن کا کہنا ہے ٹرمپ کا بیان قابل مذمت ہے، ٹرمپ کی خارجہ پالیسی کا کوئی مطلب نہیں ہے۔



کالم



70برے لوگ


ڈاکٹر اسلم میرے دوست تھے‘ پولٹری کے بزنس سے وابستہ…

ایکسپریس کے بعد(آخری حصہ)

مجھے جون میں دل کی تکلیف ہوئی‘ چیک اپ کرایا تو…

ایکسپریس کے بعد(پہلا حصہ)

یہ سفر 1993ء میں شروع ہوا تھا۔ میں اس زمانے میں…

آئوٹ آف سلیبس

لاہور میں فلموں کے عروج کے زمانے میں ایک سینما…

دنیا کا انوکھا علاج

نارمن کزنز (cousins) کے ساتھ 1964ء میں عجیب واقعہ پیش…

عدیل اکبرکو کیاکرناچاہیے تھا؟

میرا موبائل اکثر ہینگ ہو جاتا ہے‘ یہ چلتے چلتے…

خود کو ری سیٹ کریں

عدیل اکبر اسلام آباد پولیس میں ایس پی تھے‘ 2017ء…

بھکاریوں سے جان چھڑائیں

سینیٹرویسنتے سپین کے تاریخی شہر غرناطہ سے تعلق…

سیریس پاکستان

گائوں کے مولوی صاحب نے کسی چور کو مسجد میں پناہ…

کنفیوز پاکستان

افغانستان میں طالبان حکومت کا مقصد امن تھا‘…

آرتھرپائول

آرتھر پائول امریکن تھا‘ اکائونٹس‘ بجٹ اور آفس…