راولپنڈی(آن لائن)عدالت عالیہ راولپنڈی بنچ کے جج جسٹس عاطر محمود نے ماڈل ایان علی کا نام ایگزٹ کنٹرول لسٹ (ای سی ایل) میں ڈالنے کیلئے دائر درخواست پر وزارت داخلہ سے 10یوم میں جواب طلب کرلیا ہے، گزشتہ روز عدالت عالیہ میں کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجازمرحوم کی بیوہ صائمہ اعجاز نے دائردرخواست میںموقف اختیار کیاکہ ماڈل ایان علی کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کے قتل میں نامزد ہے کرنسی سمگلنگ کیس میں ملزمہ ایان علی کی ایما پر کسٹم انسپکٹر چوہدری اعجاز کو قتل کیا گیا ہے، ڈالر تبدیل کرانے کیلئے انہیں دھمکیاں دی گئیں، انسپکٹر کی جانب سے مسلسل انکار پر ان کو موت کے گھاٹ اتار دیا گیا، استدعا ہے کہ ماڈل ایان علی کا نام ای سی ایل میں ڈالا جائے تاکہ ملزمہ بیرون ملک فرار نہ ہو سکے اور درخواست کی فوری سماعت کی جائے جس پرعدالت عالیہ نے وزارت داخلہ حکام کو حکم دیا کہ وہ 10دن کے اندر اس حوالے سے جواب دیں۔